ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی رکن اسمبلی سی ٹی روی کی کار کی زد میں آکر ہلاک نوجوان کے لواحقین کو فی کس2.5لاکھ روپئے کی مالی امداد

بی جے پی رکن اسمبلی سی ٹی روی کی کار کی زد میں آکر ہلاک نوجوان کے لواحقین کو فی کس2.5لاکھ روپئے کی مالی امداد

Thu, 28 Feb 2019 14:29:33    S.O. News Service

بنگلورو28فروری(ایس او نیوز) بی جے پی رکن اسمبلی سی ٹی روی کی تیز رفتار کار کی زد میں آکر کنیگل میں دو افراد جائے واردات پر ہی ہلاک ہوگئے تھے ۔ سی ٹی روی نے آج ہلاک شدہ نوجوانوں کے والدین کو اے ایس پی بلرامے گوڈا کی سرکاری رہائش گاہ بلاکر فی کس2.5لاکھ روپئے معاوضہ دیا ہے ۔ہلاک شدہ نوجوان ششی کمار کے والد جیا رام نے نامہ نگاروں سے کہا سی ٹی روی کو ڈرلگ رہا ہے صاحب، اس لئے وہ ہمارے دیہات کو نہیں آئے ۔ اپنا الو سیدھا کرنے کیلئے وہ ہم جیسوں کو بلی کا جانور بنا رہے ہیں۔ بلرامے گوڈا ہمارے پاس آئے اور ہمارے پیر پکر کر درخواست کرنے لگے وہ ہمارے گاؤں والے ہیں ، وہ یہاں نہیں آسکتے۔ہمیں معلوم ہے کہ آپ نے اپنے بیٹوں کو کھو دیا ہے ۔ جیا رام نے اس طرح اپنا دکھڑا درد بھرے انداز میں سنایا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہاں اس لئے نہیں آئے کہ ہم کوپیسہ ملے گا ۔ پیسہ لے کر کیا کریں صاحب ،کیا وہ ہمارے بچوں کولوٹا سکتے ہیں؟ ہلاک شدگان کی کوئی قیمت طے نہیں کی جاسکتی۔ سی ٹی روی نے کہا کہ حادثہ میں سنیل اور ششی کمار ہلاک ہوئے تھے ۔ اس وقت مہلوک کے ورثاء کو انفرادی طور پر مالی امداد کا بھروسہ دیاگیا تھا۔ آج ہم نے اس کنبہ کو مالی امداد فراہم کی ہے۔


Share: