ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بی جے پی میں شامل ہونے بھٹکل کے سابق ایم ایل اےجے ڈی نائک سمیت سو سے زائد کارکنان بنگلورروانہ

بی جے پی میں شامل ہونے بھٹکل کے سابق ایم ایل اےجے ڈی نائک سمیت سو سے زائد کارکنان بنگلورروانہ

Wed, 08 Mar 2017 21:28:58    S.O. News Service

بھٹکل :8/مارچ    (ایس او نیوز) کانگریس پارٹی سے مستعفی ہونے کے بعد بھٹکل کے سابق رکن اسمبلی  جے  ڈی نائک آج بدھ شام اپنے سو سے زائد حمایتیوں کے ساتھ بنگلور روانہ ہوگئے۔  بھٹکل اور ہوناور سے دو الگ الگ  خصوصیبسوں اور دس کاروں پر پورا قافلہ  شام قریب نو بجے بنگلور کے لئے روانہ ہوا۔

اس موقع پر اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی نائیک نے بتایا کہ اب اُن کا مقصد صرف ایک ہی ہے کہ بھٹکل میں بی جے پی کو مضبوط و مستحکم کروں۔ انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی کےکام کرنے کے انداز سے میں متاثر ہوں اورکسی بھی عہدے کی خواہش نہ کرتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہورہاہوں۔

مزید بتایا کہ جمعرات کو بنگلورو میں یڈیورپا کی موجودگی میں میرے ساتھ بھٹکل کے  کانگریس لیڈران ، پنچایت ممبران بھی شامل ہونگے۔  آئندہ ودھان سبھا انتخابات کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹکٹ  کا معاملہ  اعلیٰ کمان طئے کرے گا ۔

 اس موقع پر کانگریس لیڈران ناگیش دیواڑیگا، یوتھ کانگریس صدر سچن نائک، بیلکے گرام پنچایت صدر رمیش نائک، نارائن نائک ، مہیش نائک وغیرہ موجود تھے۔ خیال رہے کہ جمعرات کو بنگلورو میں بی جے پی میں شمولیت کے پروگرام کے لئے ریاست کے دیگر حصوں سے بھی کافی کارکنان جمع ہورہے ہیں۔


Share: