ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دھارواڑ میں مندر کے سامنے مسلم تاجروں کی ٹھیلہ بنڈیوں پر حملہ۔ سڑک پر کچلے گئے تربوزوں کے ڈھیر

دھارواڑ میں مندر کے سامنے مسلم تاجروں کی ٹھیلہ بنڈیوں پر حملہ۔ سڑک پر کچلے گئے تربوزوں کے ڈھیر

Mon, 11 Apr 2022 11:09:43    S.O. News Service

دھارواڑ، 11؍اپریل (ایس او نیوز) کرناٹک کے  دھارواڑ کے مضافات میں ہفتہ کے دن نگی کیری ہنومان مندر کے سامنے مسلم تاجروں کی بنڈیوں میں  رام نومی سے ایک دن قبل ہندو تنظیم سری رام سینا کے چند ارکان نے  توڑپھوڑکی۔ سڑک پر کچلے گئے تربوزوں کے ڈھیر کے قریب اپنے نقصان کا رونا رونے والے ایک تاجرکا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ 

 کرناٹک میں ہندو جاتراؤں میں مسلم تاجروں کو کاروبار نہ کرنے دینے پر تنازعہ جاری ہے۔ ہندو تنظیم نے 15 دن قبل مندرحکام سے کہاتھا کہ وہ مسلم تاجروں کو مندر کے احاطہ سے ہٹادیں۔ حکام نے جب انہیں نہیں ہٹایاتو تنظیم کے چند ارکان ہفتہ کے دن وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے مسلم تاجروں کی ٹھیلہ بنڈیاں توڑدیں۔ ایک مسلم تاجر نبی صاحب نے مقامی چینلس کو جو انٹرویودیا اس میں ایک انٹرویو سوشیل میڈیاپر وائرل ہوگیا ہے۔

 اس نے کہا کہ وہ گذشتہ15 سال سے ٹھیلہ بنڈی لگارہا ہے لیکن کسی نے بھی اسے وہاں سے جانے کو نہیں کہا۔ مندر کے ذمہ داروں کا کہنا  ہے کہ  احاطہ میں زیادہ تر کاروباری ہندو ہیں اور غریب خاندانوں کو کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔


Share: