ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مظفر نگر: کووڈ-19 کے پیش نظر ضلع میں مکمل لاک ڈاؤن، سڑکیں سنسان رہیں

مظفر نگر: کووڈ-19 کے پیش نظر ضلع میں مکمل لاک ڈاؤن، سڑکیں سنسان رہیں

Sun, 14 Jun 2020 21:15:58    S.O. News Service

مظفر نگر، نئی دہلی، 14/جون (آئی این ایس انڈیا)  یوپی میں کرونا کے بڑھتے ہوئے گراف کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ ضلع میں اتوار کے روز مکمل لاک ڈاؤن اعلان کردیا گیا۔ اس کی وجہ سے  سڑکوں پر مکمل خاموشی رہی۔ مظفر نگر میں کروناکے بڑھتے ہوئے معاملہ کے پیش نظر وزیر مملکت آزادانہ چارج کپل دیو اگروال نے ضلع مجسٹریٹ کو ایک خط لکھا،تاکہ اشیائے ضروریہ کی دکانوں کو چھوڑ کر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے۔

اس کی وجہ سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے ہر اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے۔ آج اسی احکامات کی وجہ سے مظفر نگرمیں مکمل لاک ڈاؤن ہے، ضلع کے ہر چوراہے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، بازار مکمل طور پر بند ہیں۔ سڑک پر چند افراد ضروری کام کے لئے نظر آتے ہیں۔

خیال رہے کہ مظفر نگر میں فی الحال 83 مثبت معاملات ایکٹیو ہیں، جن کا علاج مظفر نگر کے بیگ راج پور میڈیکل کالج میں جاری ہے۔ اس کے علاوہ  79 متاثرہ افرادصحت یاب ہوگئے ہیں۔ ہر اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا یہ فیصلہ مظفر نگر میں کورونا کیسوں میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے کیا گیا ہے۔


Share: