ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی میں مسلم تنطیموں کا کلیم صدیقی کی گرفتاری، آسام میں ظلم اور کسانوں کے ساتھ ناانصافی کے خلاف احتجاج

ممبئی میں مسلم تنطیموں کا کلیم صدیقی کی گرفتاری، آسام میں ظلم اور کسانوں کے ساتھ ناانصافی کے خلاف احتجاج

Thu, 07 Oct 2021 11:29:08    S.O. News Service

ممبئی ، 7؍اکتوبر (ایس او نیوز؍راست ) مولانا کلیم صدیقی، عمر گوتم اور دیگر مسلمانوں کی خوامخواہ کے الزامات کے تحت بے جا گرفتاری، آسام میں ظلم وغارت گیری اور کسانوں کے ساتھ ناانصافی کے خلاف شہر کی ملی تنظیموں نے اسلام جمخانہ میرین لائین میں ایک احتجاجی دھرنا منعقد کیا گیا۔ 

مولانا محمود دریابادی نےکہاکہ اس ملک میں ظُلم و جبر کی چکی ایک زمانے سے کی جاتی رہی ہے۔مذہب کا تعلق دِل سے ہے،اس میں کسی کی کوئی زبردستی نہیں چلتی۔ دوسری گفتگو آسام کے درانگ علاقے کی جہاں مسلمانوں کی بسی بسائی بستی کو اجاڑا گیا،صحافی کے بھیس میں درندہ  صفت  انسان نے مظلوم پر اُچھل کود کر مارنے لگا،ہزاروں کسانوں نے خودکشی کرلی،کسانوں پر گاڑیاں چلا کر کچلاگیا جس کے سبب پوری دنیا میں ہمارے ملک پر بدنامی چھائی ہوئی ہے ، شاکر شیخ نے کہا کہ کلیم صدیقی انتہائی شریف النفس انسان ہیں،جن کا کوئی بھی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں ہے۔اُن کے ساتھ کی گئی نا انصافی پر یو پی حکومت معافی مانگے اور انہیں رہا کرے ،سرفراز آرزو نے کہا کہ لنچنگ اور ظلم وجبر کے واقعات ملک میں مستقل بڑھتے جا رہے ہیں اور عینی طور پر ہندو راشٹر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ملک کی سالمیت کو بہت بڑا خطرہ ہے۔ یوسف ابراہانی صاحب کے مطابق پوری قوم میں بیداری لائی جانی چاہیے اور ظلم کے خلاف آواز ہر ہر علاقے سے گونجنی چاہیے۔ ٹیسٹا سیتلواد نے آئین کے نفاذ کا وقت یاد دلایا جب یہ طے ہوا تھا کہ پورا ملک امن و سلامتی کا پیکر ہوگا،سب کو یکساں حقوق ملیں گے۔سب کے ساتھ انصاف ہوگا اور آزادی کے ساتھ ہر کسی کو جینے کا حق حاصل ہوگا۔آخر کہاں گئیں وہ باتیں،اس کا احتساب لازمی ہے۔


Share: