ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  نئے کورونا وائرس پر الرٹ: دہلی میں برطانیہ سے آئے 7000 افرادکی ہوگی جانچ 

 نئے کورونا وائرس پر الرٹ: دہلی میں برطانیہ سے آئے 7000 افرادکی ہوگی جانچ 

Wed, 23 Dec 2020 20:45:29    S.O. News Service

نئی دہلی،23 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا) برطانیہ میں پائے جانے والے کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے حوالے سے ملک میں بھی احتیاط برتا جارہا ہے۔ منگل کی رات سے ہی برطانیہ سے ہندوستان آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اسی کے ساتھ ہی دہلی حکومت نے گذشتہ 2 ہفتوں میں برطانیہ سے آنے والے تمام لوگوں کی گھر گھر جاکر جانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 دسمبر سے اب تک برطانیہ سے تقریباً 7000 افراد دہلی آئے ہیں۔اور برطانیہ سے ہندوستان آنے والے 20 مسافر کورونا مثبت بھی پائے گئے ہیں۔ ان سب کو قرنطین کردیا گیا ہے اور ان کے نمونے جانچ کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں۔ ٹیسٹ کے نتائج سے معلوم ہو گا کہ برطانیہ کا نیا وائرس ہندوستان میں داخل ہوا ہے یا نہیں۔ ٹیسٹ کے بعد نتیجہ آنے تک مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی روک دیا گیا۔ پوزیٹیو پائے جانے پر انہیں اسپتال بھیجا جائے گا۔ جبکہ نگیٹیوآنے پر انہیں گھر بھیج دیا جائے گا جہاں انہیں 7 دن تک قرنطین میں رہنا ہوگا۔اس سختی کے نتائج بھی اس بار نظر آرہے ہیں۔

کورونا ٹیسٹ کی وجہ سے یہ معلوم ہوا تھا کہ 8 مسافروں نے جو پرواز بند ہونے سے قبل برطانیہ سے ہندوستان پہنچے تھے وہ کورونا مثبت تھے۔ ان میں سے 6 لندن سے ائیر انڈیا کے ذریعہ دہلی پہنچے تھے۔ ان مسافروں میں سے ایک نے دہلی سے چنئی کے لئے ایک کنکٹنگ پرواز لی تھی۔ چنئی میں ٹیسٹ کے بعد انہیں کورونا مثبت پایا گیا۔ اسی دوران برطانیہ سے کولکاتہ پہنچنے والے 2 مسافر کورونا مثبت پائے گئے۔ ان سب کے نمونے پونے بھجوا دیئے گئے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ ان میں برطانیہ میں پھیلے کورونا وائرس ہے یا نہیں۔


Share: