بنگلورو،16؍اگست (ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے عوام کو آواز دی کہ جشن آزادی کا امرت مہوتسو پورے سال منائیں۔ ودھان سودھا کی سیڑھیوں پر محکمہ انفرمیشن وعوامی رابطہ اور محکمہ کنڑا وثقافت کے مشترکہ زیر اہتمام منعقد جشن آزادی کے امرت مہوتسو پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے بومئی نے یہ آواز دی انہوں نے کہا کہ ملک کو آزادی دلانے میں گوپال کرشنا کو کھلے، بھگت سنگھ ودیگر نے اپنی قربانیاں پیش کی ہیں اور ایسے افراد کو صرف ایک دن نہیں بلکہ سال بھر یاد کیا جائے۔ پروگرام میں رنگا ینا دھارواڑ کے فنکاروں اور رنگا ینا شیموگہ کے فنکاروں نے مختلف فن کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر ریاستی وزیر برائے صحت وخاندانی بہبود ڈاکٹر کے سدھاکر، بی ڈی اے صدر ایس آر وشواناتھ، ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری روی کمار، اڈیشنل چیف سکریٹری وندتا شرما، رجنیش گوئل، محکمہ انفرمیشن وعوامی رابطہ کے کمشنر ڈاکٹر ہرشا ودیگر حاضر رہے۔