ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آسام کی ریلی میں بولے راہل: شمال مشرق کو ہم نے جلانے سے بچایا

آسام کی ریلی میں بولے راہل: شمال مشرق کو ہم نے جلانے سے بچایا

Wed, 27 Feb 2019 00:10:18    S.O. News Service

گوہاٹی، 26 فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شمال مشرقی میں لوک سبھا انتخابی مہم کا آغاز کرنے کے لئے کانگریس صدر راہل گاندھی منگل کو آسام دورے پر پہنچے۔راہل گاندھی نے آسام کی ریلی سے خطاب کرنے سے پہلے پلوامہ میں شہید ہوئے فوج اور آسام میں زہریلی شراب سے پی کر مرنے والے لوگوں کے لئے غم کا اظہار کیا،جبکہ پاکستان کے دہشت گرد ٹھکانوں پر فوج کی طرف سے کی گئی کارروائی پر راہل گاندھی نے کہا کہ آج ملک کے ایئر فورس کی کارروائی کو ہم سلام کرتے ہیں۔راہل گاندھی گوہاٹی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی اور سنگھ کو لے کر سخت حملہ کیا۔راہل گاندھی نے کہا کہ پی ایم مودی نے ملک کے کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے،راہل بولے کہ ملک میں دو نظریے کی جنگ ہے،ایک جنگ سنگھ کا نظریہ ہے تو دوسری کانگریس کی۔سنگھ کا نظریہ نفرت پھیلانے والا ہے،اسی نظریے کے چلتے بی جے پی شمال مشرقی کو جلا رکھا ہے،جبکہ آپ سالوں سے محبت سے رہ رہے تھے، لیکن بی جے پی کی حکومت کے آنے کے بعد سے شمال مشرقی میں اپنی نظریے اور کلچر کو تباہ کرنے میں لگی ہے ۔موہن بھاگوت اور نریندر مودی سن لیں کہ ہم شمال مشرقی کی زبان اور کلچر کو بچانے کا کام کریں گے۔راہل نے کہا کہ آسام کو کانگریس نے خصوصی درجہ دے رکھا تھا لیکن مودی حکومت کے آنے کے بعداسے چھین لیا گیا ہے لیکن ہم وعدہ کرتے ہیں کہ کانگریس کی حکومت آنے کے بعد آسام کو خصوصی درجہ دیں گے۔


Share: