کاروار: 19؍جون(ایس اؤ نیوز )ہرسال کی طرح امسال بھی پولس محکمہ میں اہلکاروں کے تبادلے کئے گئے۔ ضلع ا یس پی وشنووردھن نے تبادلہ کارروائی میں بہتر تبدیلی لاتے ہوئے اپنے ماتحت اہلکاروں نے جس مقام پر تبادلہ چاہا تھا اسی مقام پر تبادلہ کرنے سے ضلع پولس عملہ خوشی سے پھولے نہیں سمارہاہے۔
ضلع کے مختلف مقامات پر خدمات انجام دے رہے پولس اہلکاروں میں سے جتنے افراد نے تبادلہ کے لئے درخواست دی تھی ان سب کو من چاہے مقام پر تبادلہ کرتےہوئے بہتر خدمات کے لئے سہولت فراہم کرنے سے عملہ کافی خوشی کا اظہار کررہاہے۔ 10اے ایس آئی، 56 ہیڈ کانسٹبل اور 28 کانسٹبل کو ایس پی نے تبادلہ کیا ہے۔ خاص بات یہ رہی کہ جس عملےنے جہاں تبادلہ چاہا تھا اسی مقام پر اس کا تبادلہ ہوا ہے۔ اس سال پولس عملہ اپنے من پسند مقام پربڑی خوشی کے ساتھ تبادلہ ہونا خاص کہا جارہاہے۔ جنرل ٹرانسفر ، میاں بیوی ٹرانسفر اور ڈپیوٹیشن تبادلے سمیت قریب 100سے زائد اہلکاروں کا تبادلہ ہواہے۔ پولس محکمہ میں ہوئے تبادلوں کو لے کر جہاں عملہ کافی خوش نظر آرہاہے تو عوامی سطح پر ضلع ایس پی کے رویے کو عوام دوست کہتے ہوئے ستائش کی جارہی ہے۔
محکمہ میں کئےگئے تبادلوں پر اظہار کرتےہوئے ضلع ایس پی وشنووردھن نے کہاکہ اعلیٰ افسران کی طرف ایسا رویہ برتا جائے کہ اس کے اپنے عملےمیں اعتماد پیدا ہو۔ جب ماتحتوں میں اعتماد پیدا ہوتاہے تو عملہ زیادہ کام کرنے پر آمادہ ہوتاہے۔ اسی بات کو لے کر میں نے ان کے من پسند مقامات پر تبادلے کئے ہیں۔ فی الحال صرف جنرل اور مویچوئیل تبادلہ کئے جانے کی جانکاری دی ۔