ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع میں 26جانورسمیت تین سالوں میں کل 262جانوروں کا قتل

اترکنڑا ضلع میں 26جانورسمیت تین سالوں میں کل 262جانوروں کا قتل

Fri, 10 Feb 2017 18:25:02    S.O. News Service

بنگلورو/کاروار:10/فروری    (ایس او نیوز) اتر کنڑا ضلع کے 26جانور سمیت ریاست میں شکار کے ذریعے گذشتہ 3سالوں میں 262جنگلی جانوروں کو ہلاک کئے گئے ہیں۔ شیموگہ اور چامراج نگر اضلاع میں سب سے زیادہ تعداد میں جانوروں کو ہلاک کئے جانے کی اطلاع ریاستی فاریسٹ وزیر بی ، رماناتھ رائی نے دی۔

بی جے پی کے ایم ایل سی سنیل سبرامنیا کی طرف سے پوچھے گئے سوال کاودھان پریشد میں  جواب دیتے ہوئے موصوف وزیر نے بتایا کہ ریاست کے 11 فاریسٹ زونلس میں جانوروں کو قتل کیا گیا ہے۔ چامراج نگر میں سب سے زیادہ یعنی 90جانوروں کو ہلاک کیا گیاہے۔ اسی طرح شیموگہ میں 51، چکمگلورو32اوراترکنڑا ضلع میں 26جانوروں کو شکار کے ذریعے قتل کئے جانے کی بات کہی۔ 262جانوروں کی ہلاکت کے متعلق کیس داخل کئے گئے ہیں۔ کچھ معاملات میں خاطیوں کو گرفتاربھی کیا گیا ہے۔ چکمگلورو شکار معاملے میں کل 14لوگو ں کو گرفتارکئے جانےکی جانکاری دی ۔ اسی طرح گھنے جنگلات میں بیڑی اور سگریٹ پینے کی وجہ سے آگ لگنے کی بات بھی بتائی ۔ عام طورپر جنگل میں آگ لگنے کی کئی وجوہات بتائی جاتی ہیں ان میں سے ایک وجہ  بانس کے درختوں کی آپس میں رگڑ سے بھی آگ لگنے کی بات کہتے ہوئے سیاح کے سگریٹ بیڑی پینے سے بھی آگ لگتی ہے۔


Share: