بنگلورو، 12؍ مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) ریاستی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران کمار سوامی اپنی باری آنے پر سدارامیا نے بھٹ پر جو تنقید کی تھی اس کا حوالہ دے کر کانگریس پارٹی پر ہی حملہ کرتے رہے لیکن سدارامیا کا نام لئے بغیر ہی طنز کے تیر چلاتے رہے تو اس مرحلہ پر اسمبلی اپوزیشن دپٹی لیڈر یو ٹی قادر نے سخت اعتراض کیا اور کہا کہ کمار سوامی ایوان میں کس موضوع پر بات کررہے ہیں سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔
وہ بجٹ پر بحث کررہے ہیں یا اپوزیشن لیڈر کے خلاف بینا دے رہے ہیں ۔ کانگریس کے دیگر اراکین نے بھی یوٹی قادری کے ریمارک کی حمایت کرتے ہوئے کمار سوامی سے جواب طلب کیا کہ وہ کس موضوع پر بات کررے ہیں واضح کریں۔ وزیر مدھو سوامی نے کمار سوام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سدارامیا نے بھی بجٹ پر جو تقریر کی وہ وزیر اعلیٰ بومئی کے بجٹ پر تھی اس کی واضحت کریں کہ وہ کس کو نشانہ بنارہے تھے۔
اس پر رکن یوٹی قادر نے کہا کہ ایوان میں واضح طور پر جے دی ایس بی جے پی کی اور بی جے پی جے ڈی ایس کی واہ واہی کررہے ہیں۔ جے ڈی ایس کیا بی جے پی کی ب ٹیم ہیں جواب دیں ۔ ہمیں مدھو سوامی سے اجامت لے کر بات کرنے یا سبق سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔