ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / افسران کے لیے مقامی زبانیں سیکھنا انتہائی اہم ہے؛ وینکیانائیڈوکاانڈین ریوینیو سروس کے زیر تربیت افسران کے 71ویں بیچ کے ساتھ تبادلہ خیال

افسران کے لیے مقامی زبانیں سیکھنا انتہائی اہم ہے؛ وینکیانائیڈوکاانڈین ریوینیو سروس کے زیر تربیت افسران کے 71ویں بیچ کے ساتھ تبادلہ خیال

Tue, 20 Mar 2018 23:22:16    S.O. News Service

نئی دہلی20مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیانائیڈو نے کہا ہے کہ افسران کیلئے مقامی زبانیں سیکھنا انتہائی اہمیت رکھتا ہے کیوں کہ اس سے نہ صرف یہ کہ اثرآفرینی میں اضافہ ہوتاہے بلکہ مقامی لوگوں کے ساتھ بہتر طریقے سے گفتگو کی جاسکتی ہے۔جناب وینکیانائیڈونیشنل اکیڈمی آف ڈائریکٹ ٹیکسزناگپورکے انڈین ریوینیو سروس آفیسر کے 71ویں زیرتربیت گروپ سے خطاب کررہے تھے۔ یہ زیر تربیت افسران نائب صد ر جمہوریہ موصوف سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔وینکیانائیڈونے کہاکہ افسران کو اپنی مادری زبان کا ماہر ہونا چاہئے اور جس قدر زیادہ ممکن ہوسکے دیگر زبانوں کا علم حاصل کرناچاہیے۔ کسی زبان کے خلاف رویہ نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آنجہانی سردار ولبھ بھائی پٹیل نے ہندوستان کو متحد کرنے اور آئی اے ایس اورآئی پی ایس جیسی سروسز شروع کرنے کے عمل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ جن کا مقصد ملک میں اتحادویکجہتی پیداکرناتھا۔آنجہانی پٹیل چاہتے تھے کہ افسران صاحب کردار ہوں ، صاحب اہلیت ہوں اور ان کا رویہ معقول ہوناچاہیے۔


Share: