ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / افواہوں سے بچیں، سی ڈبلیوسی کی پاکیزگی کو برقرار رکھیں: کانگریس 

افواہوں سے بچیں، سی ڈبلیوسی کی پاکیزگی کو برقرار رکھیں: کانگریس 

Tue, 28 May 2019 13:18:20    S.O. News Service

نئی دہلی، 28 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے اپنی اولین پالیسی تعین یونٹ (سی ڈبلیو سی) کے اجلاس کے اندر کی کچھ معلومات سامنے آنے کے بعد پیر کو میڈیا اور دوسرے لوگوں سے کہاکہ وہ افواہوں سے دور رہیں اور سی ڈبلیو سی کی پاکیزگی کوبرقرار رکھیں۔پارٹی کے مرکزی ترجمان رندیپ سرجیوالا نے ایک بیان میں کہاکہ کانگریس ورکنگ کمیٹی ایک جمہوری پلیٹ فارم ہے جہاں خیالات کا تبادلہ ہوتا ہے، پالیسیاں بنائی جاتی ہیں اور اصلاحی قدم اٹھائے جاتے ہیں۔اسی سلسلے میں سی ڈبلیو سی نے 25 مئی کو اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی میڈیا اور دیگر لوگوں سے توقع کرتی ہے کہ وہ سی ڈبلیو سی کی بند کمرے میں ہوئی میٹنگ کی پاکیزگی کو برقرار رکھیں گے۔میڈیا میں آئی افواہوں اور گپ شپ غیر ضروری ہیں۔دراصل لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی شکست کے بعد بلائے گئے ڈبلیو سی کے اجلاس میں راہل گاندھی نے بہت ناراضگی ظاہر کی تھی اور اس تناظر میں کئی خبریں بھی آئی تھیں۔ذرائع اور میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق اجلاس میں راہل گاندھی نے راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم سمیت کچھ بڑے علاقائی رہنماؤں کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان رہنماؤں نے بیٹوں رشتہ داروں کو ٹکٹ دلانے کے لئے ضد کی اور انہی کو الیکشن جتانے میں لگے رہے اور دوسری جگہوں پر توجہ نہیں دی۔سی ڈبلیو سی کے اجلاس میں موجود دو رہنماؤں نے اس کی تصدیق بھی کی۔اسی اجلاس میں شکست کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے گاندھی نے استعفی کی پیشکش کی حالانکہ سی ڈبلیو سی نے قرارداد منظور کرکے اسے متفقہ طور پر مسترد کیا۔
 


Share: