ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امت شاہ نے فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی کوشش کی، نوٹس جاری کرے الیکشن کمیشن: کانگریس

امت شاہ نے فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی کوشش کی، نوٹس جاری کرے الیکشن کمیشن: کانگریس

Wed, 05 Dec 2018 01:35:51    S.O. News Service

نئی دہلی،04؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات سے منسلک اپنے منشور کے بارے میں بی جے پی صدر امت شاہ کے بیان کو لے کر منگل کو الیکشن کمیشن کا رخ کیا اور کہا کہ فرقہ وارانہ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے کے لئے شاہ کو نوٹس جاری کیا جانا چاہئے۔

پارٹی کے ایک وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کر کے شاہ کو نوٹس جاری کئے جانے کے علاوہ مدھیہ پردیش میں وی ایم سے منسلک شکایات، تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے ایگزیکٹو صدر ریوت ریڈی کی گرفتاری اور تلنگانہ کے نگراں وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ کی کابینہ اجلاس کو لے کر بھی الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا۔ الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے کہاکہ امت شاہ نے تلنگانہ میں کانگریس کے منشور کے بارے میں غلط بیانی ہے۔انہوں نے فرقہ وارانہ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ہم نے الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ اس کے لئے شاہ کو نوٹس جاری کیا جائے۔

انہوں نے تلنگانہ کی ایک عوامی جلسے میں شاہ کے اس بیان کا حوالہ دیا جس میں بی جے پی صدر نے ریاست میں مساجد اور گرجا گھروں کو مفت بجلی دینے کے مبینہ انتخابی وعدے کو لے کر کانگریس پر حملہ بولا تھا۔چندر شیکھر راؤ کو مبینہ طور پر دھمکی دینے کے معاملے میں ریوت ریڈی کی گرفتاری کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے سبل نے کہا کہ انتخابات کے وقت یہ سب کیا گیا ہے اور اس پر کمیشن کو نوٹس لینا چاہئے۔مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کمل ناتھ نے کہا کہ ریاست سے ای وی ایم کو لے کر بہت شکایتیں آ رہی ہیں کہ افسر گڑبڑی کر رہے ہیں۔کمیشن کو متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔الیکشن کمیشن پہنچے کانگریس وفد میں پارٹی کے خزانچی احمد پٹیل، کمل ناتھ اور کپل سبل شامل تھے۔


Share: