ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امت شاہ کی زبان پھسل گئی؛ اپنے ہی وزیراعلیٰ امیدوار کو کہہ گئے بدعنوان؛ وڈیو ہوئی وائرل

امت شاہ کی زبان پھسل گئی؛ اپنے ہی وزیراعلیٰ امیدوار کو کہہ گئے بدعنوان؛ وڈیو ہوئی وائرل

Wed, 28 Mar 2018 00:40:01    S.O. News Service

بنگلور27 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی صدر امت شاہ نے کرناٹک میں اپنی ہی پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار یڈی یورپا کو سب سے بڑا بدعنوان بتا دیا، مگر بعد میں ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے ان کے ساتھی نے غلطی کو درست کروایا۔

دراصل کرناٹک میں منگل کو امت شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران ریاست کی سدارمیا حکومت کی جم کر تنقید کی ۔ اورحکومت کو گھیرنے کی  کوشش کی۔ اس دوران وہ ایک غلطی کر گئے اور اس وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر بھی جم کر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔ پریس کانفرنس کے دوران امت شاہ کرناٹک کی سدارمیاحکومت پر بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس کی تنقید کر رہے تھے ۔ اس دوران امیت شاہ نے کہا کہ اگر بدعنوانی میں کوئی مقابلہ کرلیا جائے تو یدی یورپا حکومت کو اس مقابلے میں پہلی جگہ ملے گی ۔ اس بیان کے بعد امیت شاہ کی دوسری طرف بیٹھے بی جے پی لیڈر نے انہیں یاد دلایا کہ غلطی سے انہوں نے اپنے ہی لیڈر کا نام لے لیا ہے۔اس کے بعد امیت شاہ نے اپنی غلطی مانتے ہوئے فوراً  سدارمیا کا نام لیا۔

امت شاہ کی  یہ کلپ پورے سوشیل میڈیا میں اتنی تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی کہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا اور دیگر کانگریسی لیڈران نے بھی اس کلپ پر چٹکی لی اور کہا کہ امت شاہ کی زبان سے سچ کا اعتراف ہوا ہے

 وزیر اعلی سدارمیا نے ٹوئٹ کیا کہ امت شاہ نے آخرکار سچ بول ہی دیا۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھی اس معاملے پر بی جے پی کی تنقید کی۔انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ اب کیونکہ بی جے پی آئی ٹی سیل نے کرناٹک انتخابات کا اعلان کر دیا ہے تو اوپر خفیہ مہم ویڈیو بھی دیکھ لیا جائے ۔ یہ بی جے پی صدر کی جانب سے تحفہ ہے ۔کرناٹک میں ہمارے مہم کی اچھی شروعات ہوئی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ یدی یورپا نے اب تک کی سب سے بدعنوان حکومت چلائی ہے ۔ اس سے پہلے امت شاہ نے کہا ہے کہ کانگریس کے مقابلے میں جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتیں ہیں وہاں کسانوں نے کم خود کشی کی ہیں۔ امت شاہ نے کہا کہ 40 لاکھ کی گھڑی پہننے والے سی ایم سدارمیا کسانوں کی تکلیفوں کی بات کرتے ہیں ، جو کسی بھی طرح سے میل نہیں کھاتا ہے ۔ امیت شاہ نے کہا کہ گجرات، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ میں 15 سالوں سے بی جے پی کی سرکار ہیں اور ان ریاستوں میں بہت ہی کم تعداد میں کسانوں نے خود کشی کی ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ جو بھی خودکشی ہوئی ہیں  ان میں زیادہ تر واقعات ڈپریشن اور ذاتی وجوہات سے منسلک ہیں۔مہاراشٹر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں کی بی جے پی حکومت کسانوں سے دوستانہ ہے، جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے وہاں پر کسانوں کی خودکشی کے واقعات کم پیش آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کی جانب سے کسانوں کے مفاد سے جڑے منصوبے ابھی کسانوں کا مستقبل سنوار رہے ہیں۔بی جے پی صدر نے کہا کہ کرناٹک میں کسان آج جو بھی مسائل سے دوچار ہیں اس کی وجہ یہاں کی ریاستی حکومت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ ہی صرف ایک سوشلسٹ لیڈر ہیں جو اتنی مہنگی گھڑی پہنتے ہیں ۔ یہ بدعنوانی کی سب سے بڑی مثال ہے۔ 

بی جے پی صدر امت شاہ نے کانگریس کو دیا ’تحفہ‘،اہمیت بھی بتائی
 کانگریس صدر راہل گاندھی نے بی جے پی صدر امت شاہ کی طرف سے اپنی ہی پارٹی کے وزیر اعلیٰ امیدوار یڈی یورپا کو سب سے بڑا بدعنوان بتانے پر طنز کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں ہمارے مہم کی زبردست شروعات ہوئی ہے۔ بی جے پی صدر کی جانب سے یہ ہمارے لئے تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یدی یورپا حکومت کرپٹ ترین ہے، یہ سچ ہے۔

امت شاہ کی وڈیو کلپ یہاں پیش کی جارہی ہے : 


 


Share: