ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امت شاہ کے بیان پر محبوبہ مفتی کا رد عمل: بی جے پی کشمیر میں حکومت سے دم دباکر بھاگ گئی تھی

امت شاہ کے بیان پر محبوبہ مفتی کا رد عمل: بی جے پی کشمیر میں حکومت سے دم دباکر بھاگ گئی تھی

Thu, 04 Apr 2019 12:26:54    S.O. News Service

سری نگر، 4؍اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی) بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جب انہوں نے بی جے پی پر ایجنڈا آف الاینس کو عمل میں لانے کے لئے دباو بڑھایا تو وہ حکومت سے دم دبا کر بھاگ گئے۔

اپنے ایک ٹیویٹ میں محبوبہ مفتی نے کہا 'بھاجپا صدر امت شاہ کا یہ بیان میری اُن کوششوں کی توثیق کرتا ہے جو بحیثیت وزیر اعلی میں نے ایجنڈا آف الایئنس کو عملانے کے لئے کی تھیں۔ افسپا اور یک طرفہ جنگ بندی جیسے اہم معاملات پر جب میں نے نرم رویہ اپنانے سے انکار کیا تو بھاجپا دُم دبا کر بھاگ گئی۔ لیکن اب انتخابات کے دوران یہ ایشوز اٹھا کر بی جے پی ووٹ حاصل کرنے کے لئےلوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے‘۔

قابل غور ہے کہ بھاجپا صدر امت شاہ نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ محبوبہ مفتی کی قیادت والی سرکار آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کو کمزور کرنا چاہتی تھیں لیکں بی جے پی نے ایسا کرنے سے انکار کیا اور سرکار سے الگ ہوگئے ۔


Share: