بنگلورو،23؍جون(ایس او نیوز) جب منڈیا کے ایک وکیل نے کرناٹک ہائی کورٹ کے روبرو ایک عرضی داخل کر کے کہا ہے کہ امولیا لیونے کے خلاف غداری کامقدمہ قومی تحقیقی ایجنسی کے حوالے کیا جائے۔16جون کو ایچ ایل وشالا رگھو کی جانب سے داخل کردہ عرضی کو ہنوز عرضی نمبر نہیں دیا گیا۔ اس نے مقدمے میں محکمہ داخلہ، ڈی جی، آئی جی پی، پولیس کمشنر، پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر قومی تحقیقی ایجنسی اور امولیا نیونا نورونہا کو مدعا علیہ بنانے کہا ہے۔ عرضی میں رگھو نے کہا ہے کہ یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آیا امولیا کی تقریروں کی پشت پر کوئی اڈوائزری کمیٹی تھی اور یہ کہ آیا اس کے دہشت گرد تنظیموں سے رابطے تھے۔ ریاستی حکومت نے دریں اثناء جے ایم ایف سی اور سیشنس جج کے ر وبرو امولیا کے خلاف دائر کردہ غداری کے مقدمے میں جرح کرنے آئی ایس پرمود چندرا کو پبلک پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے۔