ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکم ٹیکس اپیلٹ ٹری بیونل کا ای فائلنگ پورٹل لانچ

انکم ٹیکس اپیلٹ ٹری بیونل کا ای فائلنگ پورٹل لانچ

Sun, 27 Jun 2021 11:21:29    S.O. News Service

نئی دہلی، 27؍ جون (ایس او نیوز؍یو این آئی)  وزیر قانون روی شنکر پرساد نے آج انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹری بیونل کے ای فائلنگ پورٹل آئی ٹی اے ٹی آئی دربار’کو لانچ کیا۔ اب انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹری بیونل میں اس پورٹل کے ذریعے آن لائن اپیل کی جا سکے گی’اس کے ذریعے ڈاکیومینٹس اور دیگر کاغذات بھی اپیل کیلئے جمع کروائے جا سکیں گے۔ مسٹر پرساد نے اس موقع پر ڈیجیٹل انڈیا کی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں اب عوام کو ٹیکنالوجی کے ذریعے سے مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ وزیر نے کہا کہ وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران بھی ڈیجیٹل طریقے سے عدلیہ کا کام کاج جاری رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل جوڈیشیل ڈاٹا گرڈ میں 18 کروڑ سے زیادہ کیس دستیاب ہیں۔ مسٹر پرساد نے آئی ٹی اے ٹی کو نیشنل جوڈیشیل ڈیٹا گرڈ سے مربوط کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی 800 سے زیادہ اضلاع میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت دی گئی ہے۔اور اس کے ذریعے کیسوں میں عدالتوں کے سامنے پیشی ہوئی ہے۔


Share: