ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ میں سامنے آئی گرام پنچایت کی بدعنوانی۔ قومی پرچم لہرانے کے لئے ایک کھمبا نصب کرکے 2مرتبہ وصول کیا خرچ

انکولہ میں سامنے آئی گرام پنچایت کی بدعنوانی۔ قومی پرچم لہرانے کے لئے ایک کھمبا نصب کرکے 2مرتبہ وصول کیا خرچ

Fri, 24 Jan 2020 21:14:03    S.O. News Service

انکولہ 24/جنوری (ایس او نیوز) عوامی منتخب نمائندوں اور سرکاری افسران کی طرف سے کی جانے والی بدعنوانیوں کا سلسلہ کہیں بھی رکتا ہوانظر نہیں آتا۔ سرکاری فنڈ کے غلط استعمال کے واقعات ہر جگہ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

 انکولہ سے ملی ایک رپورٹ کے مطابق یہاں کے بھاویکیری گرام پنچایت میں جو بدعنوانی کا معاملہ سامنے آیا ہے اس میں پتہ چلا ہے کہ گرام پنچایت کے صحن میں قومی پرچم لہرانے کے لئے کھمبا نصب کرنے کا تعمیر ی کام ہواتھا۔مگر اس ایک کام کے لئے دوبار الگ الگ بل بناکر دوہری رقم وصول کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 2017-18میں پہلی مرتبہ 61,336روپے کا بل بناکر رقم وصول کی گئی۔ اس کے بعد پھر اسی کام کا ایک اور بل 2018-19میں بنایا گیا  جس پر 65 ہزارروپے خرچ دکھایا گیا ہے۔ اور یہ بل بھی پاس کرواتے ہوئے رقم اینٹھ لی گئی ہے۔

 اس بدعنوانی سے ناراض مقامی عوام نے اعلیٰ افسران سے تحریری مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کی بدعنوانی میں شامل افسران کے خلاف ملک دشمنی کا مقدمہ دائر کیا جائے۔اس درخواست پر محکمہ دیہی ترقی اور پنچایت راج کی طرف سے چیف سیکریٹری نے شمالی کینراضلع پنچایت کے سی ای اوکو ہدایت جاری کی ہے کہ ضابطے کے مطابق اس معاملے کی جانچ کی جائے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ضلع پنچایت سی ای او کی جانچ سے کیا حقائق سامنے آتے ہیں۔


Share: