ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انکولہ :کوٹپا قانون کے متعلق مختلف دکانوں پر پہنچ کر تعلقہ انتظامیہ نے جانکاری دی

انکولہ :کوٹپا قانون کے متعلق مختلف دکانوں پر پہنچ کر تعلقہ انتظامیہ نے جانکاری دی

Thu, 29 Jun 2017 21:58:04    S.O. News Service

انکولہ:29/جون (ایس اؤنیوز)ریاست بھر میں منائی جارہی انسداد تمباکو قانونی جانکاری مہم کوٹپا (Cigarettes and Other Tobacco Products Act 2003) کے تحت تمباکو اور اس سے بننے والی چیزوں پرقابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے، اسی کے تحت اُترکنڑا کے مختلف تعلقہ جات میں مہم چلائی جارہی ہے۔انکولہ میں مقامی تحصیلدار وویک شنئی اور سی پی آئی بسپا برلی کی قیادت میں شہر کے مختلف دکانوں پر پہنچ کر انسداد تمباکو قانون جاری ہونے کے متعلق جانکاری دی۔

ضلعی عوام کی صحت کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر کوٹپا قانون کی دفعہ 4،5،6اور 7کو ضلع بھر میں نافذ کیا گیا ہے اس کی کامیابی کے لئے عوام کا تعاون اشد ضروری ہونے کی بات تحصیلدار نے کہی۔ اس موقع پرسی پی آئی بسپا بُرلی، پی ایس آئی اومکار پا، وینا ہونی ، تعلقہ صحت عامہ کے افسر ڈاکٹر مہیندرا نایک، منجوناتھ ٹی سی ، چندرشیکھر کوٹگی ، گریش نایک، سندیپ گاؤنکر سمیت مختلف محکمہ جات کےا فسران موجود تھے۔


Share: