ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُترکنڑا میں آج بھی پانچ سو سے زائد نئے کورونا معاملات؛ سرسی میں سب سے زیادہ 86 کیسس

اُترکنڑا میں آج بھی پانچ سو سے زائد نئے کورونا معاملات؛ سرسی میں سب سے زیادہ 86 کیسس

Thu, 03 Jun 2021 20:28:01    S.O. News Service

بھٹکل  3 جون (ایس او نیوز)  اُترکنڑا میں آج جمعرات کو بھی  کووڈ۔19 کے  571 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جبکہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں  12 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس طرح کورونا  انفیکشن کے جملہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر  46, 426 اور ضلع میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 629 کو پہنچ گئی ہے۔ یہ اطلاع ضلع کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے  کورونا چارٹس سے ملی ہے۔

آج جمعرا ت کو  کورونا کے جو تازہ  معاملات سامنے آئے ہیں اُس میں سرسی میں سب سے زیادہ  86 معاملات  ہیں، جس کے بعد ہوناور کا نمبر ہے جہاں 85 کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے۔کمٹہ میں 80، بھٹکل میں 62، ہلیال میں 53، کاروار میں 51، سداپور میں 46، منڈگوڈ میں 33، جوئیڈا میں 32، یلاپور میں 31 اور انکولہ میں 12  کی رپورٹ  کورونا پوزیٹیو آئی ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں  ہلیال میں چار، سرسی، سداپور اور ہوناور میں  دو، دو اور کاروار اور کمٹہ میں ایک ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔

آج جمعرات کو جملہ 536 مریض  کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں، جس کے ساتھ ہی صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 41222 کو پہنچ گئی ہے جس کے ساتھ ہی اب ایکٹیو معاملات کی تعداد 4575 ہے، جس میں 4011 لوگوں کو  گھروں میں ہی کورنٹائن  کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جن کی صحت ٹھیک ہے، جبکہ 564 لوگوں کو تعلقہ  اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔


Share: