ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی میں کووڈ۔19 جانچ سنٹر قائم ، روزانہ 300 نمونوں کی جانچ ممکن

اُڈپی میں کووڈ۔19 جانچ سنٹر قائم ، روزانہ 300 نمونوں کی جانچ ممکن

Sat, 11 Jul 2020 11:57:52    S.O. News Service

اُڈپی،11؍ جولائی (ایس او نیوز) ساحلی کرناٹک کے اُڈپی شہر میں 45 لاکھ کی لاگت سے ہائی ٹیک مکمل ایئر کنڈیشنڈ کووڈ۔19 جانچ سنٹر قائم کردیا گیا ہے۔ اس لیب کیلئے ایک  مائکرو بیالوجسٹ اور 8 لیب ٹیکنیشن کا بھی تقرر کردیا گیا ہے۔ ان احباب نے بنگلورو کے نمہانس اسپتال میں تربیت حاصل کی ہے۔

اس کووڈ۔19 جانچ سنٹر کیلئے ایک کروڑ کی لاگت سے جدید مشینری بھی فراہم کی گئی ہے۔ یہاں اب روزانہ 300 کووڈ۔19 نمونوں کی جانچ کر کے رپورٹ کی جارہی ہیں۔ بیک وقت یہاں 96 نمونوں کی جانچ کی جاسکتی ہے اور ان کی رپورٹ 4 تا 6 گھنٹوں میں مل سکتی ہے۔ مریض کو یہ رپورٹ اسی دن روانہ بھی کی جاسکتی ہے۔ ایک نمونے کی جانچ کیلئے 1600 روپئے کا خرچ آئے گا۔ اس یونٹ میں کا م کرنے والے پ پی ای کٹ پہن کر ہی جانچ کا کام انجام دے رہے ہیں۔


Share: