ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی: قومی شاہراہ 169اے کی درستی کےلئے انوکھا احتجاج : اندرالی برج کی سڑک پر پلٹیاں کھاتےہوئے مسئلہ کی طرف متوجہ کرنےکی کوشش

اُڈپی: قومی شاہراہ 169اے کی درستی کےلئے انوکھا احتجاج : اندرالی برج کی سڑک پر پلٹیاں کھاتےہوئے مسئلہ کی طرف متوجہ کرنےکی کوشش

Wed, 14 Sep 2022 20:30:48    S.O. News Service

اُڈپی:16؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز) ملپے ۔ تیرتھ ہلی کو جوڑنےوالی قومی شاہراہ 169اے پر اندرالی ریلوے برج کے قریب والی سڑک مکمل برباد ہوگئی ہے ، اس کی فوری درستی پر زور دیتے ہوئے ضلع ناگریک سمیتی کے سنچالک نتیا نند ولکاڑو نے اندرالی روڈ پر موجود گڑھوں میں ہی ’پلٹیاں ‘ کھاتے ہوئے انوکھے انداز میں احتجاج کیا۔

اُڈپی ۔ منی پال کے درمیان اندرالی ریلوے برج کاکام تکنیکی وجوہات کی بنا پر روکا ہواہے، جس کے چلتے سڑک پر سے سواریوں کوگزرنےمیں کافی دشواری پیش آرہی ہے،متعلقہ جگہ حادثات کو دعوت دے رہی ہے، عوامی نمائندوں ہوں کہ افسران ،مسئلے کی طرف کوئی توجہ نہیں دینےکی وجہ سے مزید مسائل پیدا ہورہےہیں۔ ان مسائل کی طرف عوام اور عوامی نمائندوں کومتوجہ کرنے کےلئے اُڈپی ضلع ناگریک سمیتی کی طرف سے اس طرح کا انوکھا احتجاج کئے جانےکی بات سماجی کارکن نتیانند ولکاڑو نے بتائی۔

زعفرانی رنگ کے لباس میں ملبوس نتیانند نے ہنومان تصویر کے سامنے چراغ جلا کر راستے پر ناریل پھوڑ کرموسلا دھار بارش کی پرواہ  نہ کرتےہوئے  قریب 15منٹ تک اندرالی برج پر اکیلے پلٹیاں کھا تےہوئے احتجاج کیا۔ دف  کی آواز میں کیچڑ بھرے راستے پر ، بڑے بڑے کھڈوں میں پلٹیاں کھائیں۔ خیال رہے کہ اندرالی برج کا راستہ شہر کا سب سےزیادہ سواریوں سے بھرا ہوا رہتاہے   پولس نے پلٹیاں کھانے کی رسم ادا ہونے کے درمیان سواریوں کو روکے رکھا تھاتو قریب آدھے گھنٹے تک ٹرافک جام رہا۔

مودی،گڈکری اُڈپی آئیں:پلٹیاں کھانےکا احتجاج کے بعد اخبارنویسوں سے بات کرتےہوئے نتیانند نے کہاکہ وزیر اعظم مودی آئی گے تو سڑک درست کردی جاتی ہے، وہ یہاں بھی آئیں ، عوام اس سڑک پر مرر رہے ہیں کئی حادثات ہوئے ہیں ہمارے عوامی نمائندوں کو مسائل کی سنگینی کا پتہ نہیں ہے۔ انہی کو متوجہ کرنے کے لئے احتجاج کئےجانےکی بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے چار برسوں سے ٹینڈر بلایاجارہاہے، پھر اس کے بعد آگے کوئی کام ہی نہیں ہورہاہےمگر عوام مررہےہیں ، وزیراعظم صاحب! گڈکری صاحب! یہاں کا ایک مرتبہ دورہ کرو، دیکھو یہاں کی حالت ، ہمارے وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی ، مرکزی وزیر شوبھا کرندلاجے اسی راستے سے گزرتے ہیں ایک مرتبہ بھی آنکھ کھول کر نہیں دیکھا ، حل کےلئے کوئی اقدام نہیں  کیا۔ افسران غیر فعال ہوگئے ہیں ، اس سڑک پر رات کے اوقات میں کوئی لائٹ نہیں ہوتی ہے، حالات اتنے ابتر ہیں کہ یہاں سےسواریوں کا گزرنا محال ہوگیا ہے۔

درستی کاکام سست روی کا شکار :اندرالی ریلوے برج کا تعمیری کام کو شروع سے ہی کئی رکاوٹوں کا سامنا رہاہے۔ 2018سے اُڈپی ۔ منی پال فورلین تعمیری کام شروع ہوا لیکن درمیان والا یہ اندرالی برج کا کام باقی رہا۔ کیونکہ متعلقہ کام کو محکمہ ریلوے کی طرف سے انجام دیاجانا تھا۔ کووڈ کے زمانےمیں شروع ہوا یہ کام فی الحال ادھورے پن کا شکار ہے۔ ابتداء میں برج کے نقشہ کو لےکر اعتراض کیاگیا تو اس کو حل کرلیاگیا ۔ اس کے بعد منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے جس کی منظوری کی کارروائی جاری رہنےکی جانکاری افسران کی طرف سے دی گئی ہے۔ ایسے ہی کئی وجوہات کی بنا پر فی الحال برج درست ہونےکے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ ضلع کے ارکان پارلیمان ، ارکان اسمبلی بھی کوئی زیادہ سر خراب نہیں کررہےہیں۔ اسی وجہ سے عوام اور سوار سخت اعتراض جتاتے ہوئےاپنی برہمی کا اظہارکررہےہیں۔


Share: