بنگلورو،7؍فروری(ایس او نیوز؍پی ٹی آئی) کرناٹک ہائی کورٹ نے آئی ایم اے اسکام کے سرغنہ منصور خان کو ضمانت عطا کردی ۔ وہ 19؍جولائی 2019 سے جیل میں ہے۔
عدالت نے اسے صحت کی بنیادوں پر ضمانت عطا کی جس کا اطلاق 12 ؍فروری سے ہوگا۔
عدالت نے کیس کی تحقیقات میں مصروف سی بی آئی کو مذکورہ بالا تاریخ سے قبل اس کا بیان قلمبند کرنے کی ہدایت دی ہے۔
منصور خان پر آر بی آئی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو دھو کہ دے کر کروڑوں روپیہ وصول کرنے کا الزام ہے۔