ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آپ کے کمپیوٹرپرحکومت کی نظر،اویسی بولے!اب سمجھ میں آیا’گھر-گھرمودی‘ کامطلب

آپ کے کمپیوٹرپرحکومت کی نظر،اویسی بولے!اب سمجھ میں آیا’گھر-گھرمودی‘ کامطلب

Sat, 22 Dec 2018 10:30:31    S.O. News Service

نئی دہلی، 22؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی سرکارنے آئی ٹی ایکٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایک بڑاقدم اٹھایاہے۔مودی حکومت نے ملک کے سبھی کمپیوٹرپراپنی نظررکھنے کیلئے تیاری کرلی ہے۔دراصل گذشتہ روزوزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک حکم کے مطابق 10 ایجنسیوں کے پاس اختیار ہے کہ وہ کسی بھی کمپیوٹر کے ڈیٹا کو چیک کرسکتی ہیں۔سرکارکے اس فیصلے پراپوزیشن حملہ آورہے۔ اسدالدین اویسی سے لیکرکانگریس لیڈرآنندشرما سبھی نے مودی سرکارکے اس فیصلے کی سخت تنقیدکی ہے۔آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ ورکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے ٹویٹ کیاکہ ’’مودی حکومت نے دس ایجنسیوں کوآپ کے کمپیوٹرپرنظررکھنے کا حکم جاری ہے۔انہو ں نے آگے لکھاہے کہ کون جانتاتھاکہ انہوں (مودی)نے جب گھرگھرمودی کہاتھا، تواس کا مطلب یہ تھا۔اب سمجھ میں آیاکہ ’گھر-گھرمودی‘ کا مطلب لوگوں کے کمپیوٹرمیں جھانکناہے۔انہوں نے آگے لکھاکہ جارج آرویل کا بڑابھائی یہاں ہے اور1984میں آپ کا استقبال ہے‘‘۔اویسی نے ٹویٹ کرکے طنزکستے ہوئے کہاکہ اب سمجھ میں آیاکہ 2014کے انتخابی مہم میں گھرگھرمودی کاکیامطلب تھا؟گھرگھرمودی کا مطلب آپ کے کمیوٹرمیں جھانکناہے۔

وہیں سی پی آئی کے لیڈرسیتارام یچوری نے بھی جمعہ کوسوال کیاکہ سرکارہرہندوستانی کومجرم کیوں مان رہی ہے؟یچوری نے وزارت داخلہ کے ذریعے 10مرکزی ایجنسیوں کوسبھی کمپیوٹروں پرنگرانی کرنے سے متعلق حکم کوغیرآئینی بتایاہے۔

قابل ذکرہے کہ حکومتکے اس حکم کے تحت جانچ ایجنسیاں اب کسی بھی کمپیوٹرمیں ڈیٹا کی جانچ کرسکیں گی۔یعنی اب سرکارسبھی کمپیوٹرکے ڈیٹا کھنگال سکتی ہے۔20دسمبرکے اس حکم میں کہاگیاہے کہ سیکورٹی اورخفیہ ایجنسیاں انٹرسیپشن،نگرانی اورڈیکرپشن کے مقصدسے کسی بھی کمپیوٹرکے ڈیٹاکی جانچ کرسکتی ہیں۔وزارت داخلہ نے یہ حکم انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000کے سیکشن 69(1)کے تحت جاری کیاہے۔


Share: