ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : ماہی گیر کی چمکی قسمت - 20 کلو وزنی مچھلی نے دلائی 1.90 لاکھ روپے قیمت !

اڈپی : ماہی گیر کی چمکی قسمت - 20 کلو وزنی مچھلی نے دلائی 1.90 لاکھ روپے قیمت !

Wed, 24 Nov 2021 11:49:22    S.O. News Service

اڈپی 24/ نومبر (ایس او نیوز) ملپے سے تعلق رکھنے والے ایک ماہی گیر کی قسمت اس وقت چمک اٹھی، جب سمندر میں اس کےبچھائے ہوئے جال میں بڑی قیمتی اور کمیاب مچھلی پھنس گئی جسے عام زبان میں گول/ گھول/ گھولی کے نام سے جانا جاتا ہے اور انگریزی میں  blackspotted croaker fish کہتے ہیں ۔  یہ 20 کلو وزنی مچھلی 9,060   روپے فی کلو کے حساب سے ایک لاکھ 90 ہزار  روپے  قیمت پر فروخت ہوئی ۔ پتہ چلا ہے کہ  بزنس مین فیاض نے اس مچھلی کو خریدا ہے۔

ماہی گیر کشتی کے مالک کا نام شان راج تھوٹم بتایا جاتا ہے جس کے جال میں پھنسی صرف ایک مچھلی نے اسے زبردست منافع سے ہمکنار کیا ہے ۔ چونکہ "سمندری سونا" کے نام سے مشہور اس مچھلی کے اندرونی اعضاء کو طبی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اس لئے اس کا گوشت سستا ہونے کے باوجود اندرونی اعضاء کے لئے یہ مچھلیاں بہت بھاری قیمت پر فروخت ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مچھلی اب بہت ہی کم یاب ہورہی ہیں . اور جس کسی ماہی گیر کے ہاتھ یہ مچھلی لگتی ہے اس کے وارے نیارے ہوجاتے ہیں ۔ جیسا کہ امسال  مہاراشٹرا کے پال گڑھ کے ایک ماہی گیر چندرا کانت تارے کے ساتھ ہوا تھا ۔ اس کے جال میں بیک وقت 157 گھول مچھلیاں پھنسیں جس  کی قیمت 1.33 کروڑ روپے ملی تھی ۔


Share: