ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایم ایل سی شرون کا بھٹکل دورہ؛ کہا، جنوبی ہندوستان میں ہم بی جے پی کو داخل ہونے سے روک دیں گے

ایم ایل سی شرون کا بھٹکل دورہ؛ کہا، جنوبی ہندوستان میں ہم بی جے پی کو داخل ہونے سے روک دیں گے

Sun, 02 Dec 2018 21:31:28    S.O. News Service

بھٹکل 2/ڈسمبر (ایس او نیوز)  جے ڈی ایس لیڈر اور ودھان پریشد ممبر شرون نے  کہا کہ  ہم بی جے پی کو جنوبی ہندوستان میں داخل ہونے  سے روک دیں گے۔ بھٹکل میں جے ڈی ایس لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری کے ساتھ چائے پر بات چیت کرتے ہوئے اخبار نویسوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دئے۔انہوں نے  اپوزیشن بی جے پی پر الزام لگایا کہ یہ نالائق اپوزیشن ہے جو عوام کے مفاد کے لئے کام کرنے حکومت کا ساتھ دینے کے بجائے ہمیشہ مخلوط حکومت کو گرانے کی بات کرتی ہے۔ انہوں نے پورے یقین کے ساتھ کہا کہ مخلوط حکومت کو گرانے کی اُن کی کوئی بھی چال کامیاب نہیں ہوگی۔

شرون نے بتایا کہ مخلوط حکومت عوام کے مسائل حل کرنے اور عوام کے مفاد میں کام کررہی ہے، کسانوں کے مسائل حل کرنے حکومت نہایت سنجیدہ ہے۔ انہوں نے گنے کے کسانوں کے مسائل کے تعلق سے بتایا کہ خود وزیراعلیٰ کمارا سوامی  گنے کےکسانوں کے مسائل حل کرنے کی طرف پہل کررہے ہیں اور  گنا فی ٹن 150 روپیہ سے بڑھا کر 2900 روپیہ فی ٹن کرنے کی بات ہورہی ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا آپ بھی وزارت کے دعویداروں میں شامل ہیں، شرون نے اثبات میں جواب دیا اور کہا کہ  وزارت کن کن کو دیا جانا چاہئے اس بات کا فیصلہ پارٹی ہائی کمان کو کرنا ہے، مگر  یہ سچ ہے کہ میں بھی وزیر بننے کا خواہشمند ہوں۔

شرون ہوناور تعلقہ کے ایڈگونجی مندر میں پوجا پاٹ کے لئے پہنچے تھے، وہاں سے وہ مرڈیشور ہوتے ہوئے مینگلور جارہے تھے، مگر بھٹکل میں جے ڈی ایس لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری سے ملاقات کرنے رُکے ہوئے تھے۔ یہاں چائے پر بات چیت کرتے ہوئے شرون نے  بھٹکل سمیت اطراف کے علاقوں کے حالات بھی جاننے کی کوشش کی، پھر وہ بنگلور کی فلائٹ پر سوار ہونے مینگلور کے لئے نکل گئے۔

بھٹکل میں شرون کے ساتھ ملاقات کے دوران عنایت اللہ شابندری اور کرشنا نند پائی سمیت جے ڈی ایس کے دیگر اراکین موجود تھے۔         
 


Share: