ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایڈی یورپّا کوپوجاکرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ریاستی وزیراعلیٰ بھگوان کا آشیرواد لینے میں آگے ہیں: وزیر پُٹّا راجو کا تبصرہ 

ایڈی یورپّا کوپوجاکرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ریاستی وزیراعلیٰ بھگوان کا آشیرواد لینے میں آگے ہیں: وزیر پُٹّا راجو کا تبصرہ 

Sat, 15 Sep 2018 11:28:57    S.O. News Service

منگلورو 15؍ستمبر (ایس او نیوز)چھوٹی آب پاشی کے وزیر سی ایس پُٹّا راجو کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا وہ کام کرنے کی سوچ رہے ہیں جو ان کے بس کا نہیں ہے۔ وہ چاہے جس قسم کی بھی پوجا کرلیں ، اس کاکوئی پھل انہیں مل نہیں رہا ہے ۔ بھگوان کا آشیرواد لینے میں ریاستی وزیر اعلیٰ کے ساتھ ہے۔

وزیر موصوف نے منگلورو میں ہریلکّا کینڈی نامی مقام پر ڈیم کی تعمیر کے لئے معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایڈی یورپّا کو اسی طرح تیرتھ یاترا پر نکلتے رہنا ہوگا۔ آئندہ پانچ برسوں تک ریاستی حکومت کو کوئی بھی ہلا نہیں سکتا۔ بی جے پی کے اراکین اسمبلی ہمارے رابطے میں ہیں۔ ہم کو کب میدان میں اترنا ہے اس کا فیصلہ ہم بی جے پی والوں کی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے کریں گے۔کانگریس اور جے ڈی ایس کے اراکین اسمبلی میں سے کوئی بھی بی جے پی کے رابطے میں نہیں ہے۔اگر ہوتے تو بی جے پی نے اب تک ظاہر کردیا ہوتا۔چونکہ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، اس لئے ایڈی یورپّا تیرتھ یاترا پر نکل گئے ہیں۔لیکن اگر ضروری ہوگیا تو پھر ہم اپنا مظاہرہ کر یں گے۔


Share: