ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بنٹوال کے نوجوا ن کی نعش چارماڑی گھاٹ کے قریب جلی ہوئی حالت میں برآمد

بنٹوال کے نوجوا ن کی نعش چارماڑی گھاٹ کے قریب جلی ہوئی حالت میں برآمد

Sat, 10 Jun 2023 19:25:32    S.O. News Service

بنٹوال: 10؍جون(ایس اؤ نیوز ) تعلقہ کے ایک نوجوان کی نعش موڈگیرے تعلقہ چارماڑی گھاٹ پر  دیورمنے سڑک کےگھماؤ کے قریب انجان علاقے میں جلی ہوئی حالت میں پائے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

مہلوک کی شناخت ایرا دیہات کُکّاجے کاپیکاڑ کے مکین مرحوم عباس کے بیٹے سواد (35) کے طورپر کی گئی ہے۔ بنکل تھانہ پولس نے جائے وقوع کا دورہ کرتےہوئے معائنہ کیا ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے چک منگلورو ضلع اسپتال روانہ کیاگیا ہے۔

منشیاتی گروہ پر قتل کا شبہ : مہلوک سواد پچھلے دس دنوں سےلاپتہ تھااور موبائیل سے بھی رابطہ نہیں ہوپارہاتھا۔ اس سے پہلے اسی طرح رابطہ میں نہ رہتےہوئے چند دنوں کے بعد  گھرلوٹنے کی بات  کہی جارہی ہے۔بتایاجارہاہے کہ  گھروالے بھی سواد کے لاپتہ ہونے کے متعلق  زیادہ فکر مند نہیں تھے۔ سواد کے بڑے بھائی کو کسی نے  سواد کے قتل ہونےکی جانکاری دی ۔ اسی جانکاری کی بنیاد پر جائےوقوع  پر پہنچ کر نعش کا پتہ  چلنے کی بات کہی جارہی ہے۔

نعش کا پتہ نہ چلے اس کے لئے چہرے کو آگ لگاکر جلایا گیا تھا۔ شبہ جتایا گیا ہےکہ اس قتل کو منشیاتی گروہ نے انجام دیاہوگا۔ پولس کو ملی ابتدائی جانکاری کےمطابق کاولکٹے ۔وگّا کے پیڈلر ٹیم  اس کے قتل میں ملوث  ہوسکتی ہے۔ پولس ملزموں کی تلاش میں سرگرداں رہنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔


Share: