ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری ۔ 4 ملزمین گرفتار

بنٹوال : نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری ۔ 4 ملزمین گرفتار

Sun, 10 Oct 2021 11:11:48    S.O. News Service

بنٹوال، 10؍ اکتوبر (ایس او نیوز) بنٹوال ٹاون پولیس اسٹیشن کے حدود میں امٹاڈی میں نابالغ کے ساتھ پیش آئے اجتماعی عصمت دری معاملہ میں پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

اطلاع  کے مطابق گرفتار شدہ ملزمین کے نام شرتھ شیٹی،ماروتی منجو ناتھ ، لاڈج ستیش اور ہدایت اللہ ہیں ۔ ان میں سے شرتھ کے بارے میں بتایا جاتا ہے وہ متاثرہ لڑکی کے ساتھ سوشیل میڈیا پر متعارف ہوا ۔ فون پر دونوں کی بات چیت چلتی رہتی تھی ۔ اسی دوران شرتھ نے اس لڑکی کو اپنے رشتہ دار ماروتی منجو ناتھ سے متعارف کروایا اور ماروتی نے اس کے ساتھ چیاٹنگ کے علاوہ نازیبا اور فحش میسیج بھیجنا شروع کیا ۔ 8 اکتوبر کو شرتھ نے لڑکی کو بہلا پھسلا کر منگلورو آنے پر راضی کرلیا ۔ بس کے ذریعہ منگلورو پہنچنے پر شرتھ لڑکی کو ایک لاڈجنگ میں لے گیا اور وہاں پر اس کے ساتھ جنسی عمل کیا ۔ پھر اس نے اپنے دوست ہدایت اللہ کو بھی بلایا اور اس نے بھی لڑکی کے ساتھ جنسی عمل کیا ۔ لاڈج کے مالک ستیش نے ان دونوں کو لڑکی کے ساتھ جنسی عمل کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے بعد خود اس نے بھی لڑکی کے مخصوص مقامات کو چھو کر اس کے ساتھ جنسی ہراسانی کی ۔ 

لڑکی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ بنٹوال سرکاری ہاسپٹل میں ابتدائی علاج کے بعد اسے مزید علاج کے لئے منگلورو کے لیڈی گوشن ہاسپٹل میں داخل کیا ہے ۔ لڑکی نے پولیس کو دئے گئے بیان میں بتایا ہے کہ اس کے ساتھ عصمت دری کرنے کے  معاملہ میں پانچ افراد شامل ہیں ۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے  پوکسو ایکٹ اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے چار ملزمین کو گرفتار کر لیا ۔


Share: