ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال: نابالغ لڑکے کے ساتھ جنسی ہراسانی۔ ملزم پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار

بنٹوال: نابالغ لڑکے کے ساتھ جنسی ہراسانی۔ ملزم پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار

Mon, 29 Mar 2021 23:02:46    S.O. News Service

بنٹوال،29؍مارچ (ایس او نیوز) ایک نابالغ لڑکے کے ساتھ غیر فطری جنسی عمل  کی کوشش کرنے پر پولیس نے ملزم کو پوکسو قانون کے تحت گرفتار کیا ہے جس کی شناخت حمید مولا کے طور پر کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ نابالغ لڑکا رات 10.30 بجے کے قریب  وٹل میں منعقدہ ایک نجی پروگرام شرکت کے لئے گیا ہوا تھا۔ تب ملزم حمید نے اس لڑکے کو بہلا پھسلا کر اس کے ساتھ جنسی فعل انجام دینے کی کوشش کی، مگر لڑکا اپنے آپ کو ملزم کے شکنجے سے بچانے اور بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔

جب متاثرہ لڑکے کے اپنے والد کو یہ بات بتائی تو انہوں نے ملزم کے خلاف وٹل پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جس پر کارروائی کرتے ہوئے  پوکسو قانون کے تحت کیس رجسٹر کرکے  ملزم کو گرفتار کیا گیا۔


Share: