ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو سمیت کرناٹک کے بڑے شہروں کے آئی او سی پٹرول بنک پر آج سے بی ایس۔6 ٹائپ پٹرول فراہم ہوگا

بنگلورو سمیت کرناٹک کے بڑے شہروں کے آئی او سی پٹرول بنک پر آج سے بی ایس۔6 ٹائپ پٹرول فراہم ہوگا

Sun, 01 Mar 2020 11:56:23    S.O. News Service

بنگلورو،یکم مارچ (ایس او نیوز) آلودگی پرقابوپانے کے لئے اورماحول کوصاف ستھرا بنانے کے لئے مرکزی حکومت جوبھی منصوبے اورپروگرام بنائے گی۔ انڈین آئل کارپوریشن آئی او سی حکومت کا بھرپورتعاون کرکے آلودگی پرقابوپانے کے مشن کوکامیاب بنائے گی۔ جمعہ کے دن شہر میں طلب کردہ اپنی پریس کانفرنس کے دوران انڈین آئل کارپوریشن کے ایگزی کیٹیو ڈائرکٹراورکرناٹکآئل کارپوریشنوں کے انچارج ڈی ایل پرمودنے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بدلتے ترقی یافتہ ہندوستان، مہم کے سلسلہ میں مرکزی حکومت کا ہرقدم پر ساتھ دے کر انڈین آئیل کارپوریشن بھی نت نئے منصوبوں اورآلودگی پرقابو پانے کے نئے پراجکٹوں پر کام کررہی ہے۔ گزشتہ چند برسوں سے کرناٹک میں آئی او سی کی جانب سے کئی نئے پروگراموں پرعمل بھی کیا جارہاہے۔ ملک میں موٹر کمپنیاں جس تیزی کے ساتھ نئے طرز کے انجن اورایندھن سے چلنے والی گاڑیاں تیارکررہے ہیں ان کے لئے آئی او سی اس وقت جہاں بی ایس 4پٹرول کے بدلے اپریل تک بی ایس 6ٹائپ پٹرول اپنے تمام پٹرول بنکوں پرفراہم کرے گی۔ اس پراجکٹ کے تحت آئی اوسی بی ایس 6ٹائپ پٹرول فراہم کرنے 70ہزار کروڑ کا فنڈ مختص کرکے ملک بھرمیں اپنے پٹرول بنکوں کو اپ گریڈ کرنے کا کام بھی شروع کرچکی ہے۔ کرناٹک میں موجودہ 4ہزار سے زائد پٹرول بنکوں پر گزشتہ ایک ماہ سے بی ایس 6پٹرول بھی فراہم کیاجارہاہے۔

حال ہی میں ہبلی میں جوسرمایہ کاری کانفرنس وکنونشن منعقدہوا تھا، اس وقت آئی او سی نے چترادرگہ میں اپنا سنٹر قائم کرنے ریاستی حکومت کے ساتھ معاہدہ بھی طے کرلیاہے اور500کروڑ سرمایہ کاری کے معاہدہ پر دستخط ہوئے ہیں۔

پردھان منتری اجول یوجنا کے تحت 100فیصد کامیابی حاصل کرنے کے دن بھی اب قریب آرہے ہیں، اس وقت پورے ملک میں زیادہ تر خاندانوں میں ایل پی جی گیس سلنڈروں کا ہی استعمال ہورہاہے، اس معاملے میں بھی آئی او سی کارول کافی اہم رہا۔اس وقت پٹرولیم پراڈکٹس کی برآمدات کم کرنے اور اس کی جگہ پرملک میں ایتھینال کازیادہ استعمال کرنے ریسرچ کاکام بھی جاری ہے، فی الحال کرناٹک اورمہاراشٹرا کے شکر کارخانوں سے دستیاب ہونے والے خام مال سے ایتھینال حاصل کرنے منصوبہ بنایاگیاہے۔

آئی اوسی کی جانب سے کرناٹک کے تمام بڑے شہروں میں اب الیکٹریکل گاڑیوں کے لئے چارجنگ پوائنٹ لگانے کاکام بھی شروع ہوچکاہے۔ پہلے مرحلے میں ریاست میں 500چارجنگ پوائنٹ بڑے شہروں میں فراہم کئے جارہے ہیں۔ بنگلور وشہر کے 57پٹرول بنکوں پرچارجنگ پوائنٹ لگائے جانے والے ہیں یہاں بیٹری ری چارجنگ پوائنٹ بھی لگائے جانے والے ہیں پریس کانفرنس کے دوران آئی او سی کے مینجنگ ڈائرکٹر گنیش، اورسی جی ایم سیال اور پی آر او نورانا وغیرہ بھی حاضر تھے۔ ڈی ایل پرمود نے بتایاکہ کمپنی اپنی سماجی ذمہ داری کے تحت کے آر پورم کے تالاب کو ترقی دینے بی بی ایم پی کے ساتھ ایک معاہدہ طے کررہی ہے۔


Share: