ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بنگلورو میں مزید منشیات فروخت جال کا پردہ فاش :50لاکھ روپئے کی ڈرگس ضبط ، دو گرفتار

بنگلورو میں مزید منشیات فروخت جال کا پردہ فاش :50لاکھ روپئے کی ڈرگس ضبط ، دو گرفتار

Wed, 02 Dec 2020 19:30:22    S.O. News Service

بنگلورو:2؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) ڈارک نیٹ کے ذریعے منشیات کا کاروبار کرنے والے ایک اور جال کا سی سی بی پولس نے پتہ لگاتےہوئے دو ملزموں کو گرفتارکرنےمیں کامیاب ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ کچھ ہی دن پہلے سی سی بی پولس نے کیمپے گوڈا بس اسٹانڈ علاقے میں ڈرگس پارسل جال کا پتہ لگا کر ملزموں کی گرفتاری کی تھی۔ اب اسی جال کی طرح ڈرگس فروخت کرنے والے ایک دوسرے جال کے ملزموں کو پولس نے گرفتارکیا ہے۔

گرفتار شدہ ملزمان کی شناخت راہول اور درشن کے طورپر کی گئی ہے۔ پولس ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ دونوں پولینڈ سے ڈرگس کی خریداری کرتے تھے۔ ڈارک نیٹ کےذریعے بین الاقوامی پیڈلر سے رابطہ میں تھے۔ بِٹ کوائن کا استعمال کرتےہوئے ڈرگس کی خریداری ہونےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ خریداری کے بعد ڈرگس کو پوسٹ کے ذریعے منگوایا جاتاتھا۔ اس کے بعد اپنے دوستوں، کالج طلبا اور چند پرائیویٹ کمپنی کے ملازمین میں فروخت کئے جانے کی جانکاری پوچھ تاچھ کے دوران میں ملی ہے۔ ملزمان سے 50لاکھ روپئے مالیت کی ڈرگس ضبط کرلی گئی ہے۔ ملزمان کو پولس کسٹڈی میں بھیج دیا گیا ہے جہاں ان سےپولس مزید پوچھ تاچھ جاری رہنے کی اعلیٰ افسرنے جانکاری دی۔


Share: