ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورومیں 15دنوں تک موجودہ ٹو ئنگ نظام پر روک نیا اور آسان نظام دو ہفتوں کے اندر جاری ہو گا:وزیر داخلہ ارگا گنا نیندرا

بنگلورومیں 15دنوں تک موجودہ ٹو ئنگ نظام پر روک نیا اور آسان نظام دو ہفتوں کے اندر جاری ہو گا:وزیر داخلہ ارگا گنا نیندرا

Fri, 04 Feb 2022 10:05:28    S.O. News Service

بنگلورو،4/فروری(ایس او نیوز) بنگلورو شہر میں موٹر گاڑیوں کی ٹوئنگ کے لئے اگلے 15دنوں کے اندر نیا اور آسان نظام جاری ہوگا اوراس وقت تک حکومت نے موجودہ ٹوئنگ نظام پر روک لگا دی ہے۔

ریاستی وزیر داخلہ ارگا گنا نیندرا نے ٹوئنگ نظام میں تخفیف کے سلسلہ میں سینئر پو لیس افسروں کے ساتھ اجلاس طلب کر نے کے بعد اخباری نمائندوں کو اس بات کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتا یا کہ اگلے15دنوں کے اندر نیا ٹو ئنگ نظام جاری ہونے کی امید ہے اور اس وقت تک موجودہ نظام کو بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ تا ہم نو پارکنگ علاقہ میں موٹر گاڑیاں ٹہرانے والوں پر ٹرافک پو لیس جرمانہ عائد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر پو لیس اہلکار باڈی فون کیمرہ کا استعمال کریں تو نو پارکنگ مقامات پر گاڑیوں کو پارک کرنے پر ہو نے والی گڑ بڑ کے تمام فوٹیج پو لیس کیمرہ میں قید ہو سکتے ہیں،جس کے بعد اس سے کو ئی بچ نہیں سکتا۔انہوں نے بتا یا کہ اجلاس کے دوران ٹرافک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف عائد کئے جانے والے جرمانہ میں اضافہ سمیت دیگر کئی باتوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی،اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ بسوا راج بومئی سے بھی رائے حاصل کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند ہی دنوں میں ٹوئنگ کا مسئلہ حل کر لیا جا ئے گا۔وزیر داخلہ نے بتا یاکہ نصب کئے گئے نو پارکنگ بورڈز ٹھیک طرح سے نہ دکھا ئی دینے پر عوام میں ناراضگی ظاہر ہو نے لگی ہے،نو پارکنگ کے مقامات پر ہر 50میٹر کی دوری پر نو پارکنگ کے جو بورڈ نصب کئے جاتے تھے اس میں تبدیلی کر تے ہو ئے اب ہر 25میٹر کی دوری پر نو پارکنگ کا بورڈ نصب کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر گاڑیوں کے سوار ٹرافک قوانین پر عمل کرنے لگیں تو جرمانہ عائد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کئی سوار بغیر ہیلمٹ کے گاڑیوں کو دوڑاتے ہیں جس سے جان کو خطرہ ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ ٹو ئنگ کے لئے جو کنٹراکٹ دیا گیا ہے اس پر دوبارہ غور کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ بے نام کنٹراکٹروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا ئے گی۔اجلاس میں ڈائرکٹر جنرل وانسپکٹر جنرل آف پو لیس پراوین سود،شہر کے پو لیس کمشنر کمل پنت،جوائنٹ پو لیس کمشنر(ٹرافک) ڈاکٹر بی آر روی کانتے گوڈا کے علاوہ دیگر اعلیٰ پو لیس افسران حاضر رہے۔

 


Share: