ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھلائی اسٹیل پلانٹ میں دھماکہ،9 افراد ہلاک، 18 زخمی

بھلائی اسٹیل پلانٹ میں دھماکہ،9 افراد ہلاک، 18 زخمی

Wed, 10 Oct 2018 00:36:34    S.O. News Service

رائے پور ،09 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) چھتیس گڑھ کے درگ ضلع میں واقع بھلائی اسٹیل پلانٹ میں منگل کی صبح ایک پائپ لائن میں دھماکہ ہونے سے 14 ملازم زخمی ہو گئے جبکہ 6 افراد کی موت ہو گئی ہے۔درگ ضلع کے آئی جی جی پی سنگھ نے ٹیلی فون پر بتایا کہ ضلع کے بھلائی شہر میں واقع بھلائی اسٹیل پلانٹ میں ہوئے حادثے میں چھ ملازمین کی موت ہوئی ہے جبکہ 14 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔سنگھ نے بتایا کہ پلانٹ کے قریب 25 سے زائد ملازمین کام کر رہے تھے۔اسی وقت صبح تقریباً11 بجے اچانک پائپ لائن میں دھماکہ ہوا۔جس سے کئی لوگ جھلس گئے۔اس واقعہ میں ابھی تک چھ افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔افسر نے بتایا کہ حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیم کے اہلکار موقع پر پہنچ گئی ہے۔زخمیوں کو اسپتال پہنچایاجارہاہے۔انہوں نے بتایا کہ 14 زخمیوں کواسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ان میں سے کچھ لوگوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔


Share: