بھٹکل:31؍ڈسمبر (ایس او نیوز)انکولہ کے ستیہ گرہ ہال میں منعقدہ کرناٹکا سرکاری ملازمین اترکنڑا ضلعی سطح ثقافتی پروگرام کے ناٹک مقابلہ میں بھٹکل تعلقہ اساتذہ کی طرف سے پیش کردہ ’’بڈون کوگو(غریب کی پکار)‘‘نامی سماجی ناٹک اول مقام حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہواہے۔
شرولی ہائی اسکول کے استاد نارائن نائک کا ڈائرکٹ کردہ ناٹک غریب کی پکار میں تعلقہ کے اساتذہ وینکٹیش نائک، امیش کیرکٹے ، ناگپیا آچاری ، یواے لوہانی ، پرشانت کائی کنی ، دیوراج دیوڑیگا، سی ڈی پڈونے ، وینا بھنڈاری، کے کے میدھا ، بی کے نائک، ایم این نائک، ناگیش مڈیوال، کیشوؤموگیر، گنیش ہیگڈےبحیثیت ایکٹر اپنے فن کا اظہار کیا تو عوام نے کافی پسند کیا۔ ناٹک میں شامل تمام افراد کو بی ای اؤ منجی ایم آر ، زونل آفیسر یلما اور تعلقہ اساتذہ سنگھ وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔