بھٹکل:3؍جنوری (ایس اؤ نیوز) بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے اشتراک سے منعقدہ پندرہ دنوں سے جاری بھٹکل اسپورٹس جونئیر کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 2جنوری کو بھٹکل تعلقہ اسٹیڈیم المعروف وائی ایم ایس اے میدان میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں انڈر 14،16اور19 کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو کئی ایک خطابات اور انعامات سے نوازا گیا جس کی تفصیل اس طرح ہے۔
انڈر 14 میں مین آف دی سریز ارمان ایس پی ، بیسٹ بلے باز فینان ٹی پی اور شفان ، بیسٹ بولرعبدالمحیص اور تالیق ٹی پی اور بیسٹ ڈسپلن پلئیر محمد ریحان کو منتخب کیاگیا۔ انڈر16میں مین آف دی سریز سید مستقیم، بیسٹ بیٹسمین مستصیم اور عنیق، بیسٹ بولر ناسک ، شیفان اور عبدالرافع اور بیسٹ ڈسپلن پلئیر اسماعیل مصباح کا انتخاب ہوا ۔ اسی طرح انڈر 19میں مین آف دی سریز صدیق نائطے، بیسٹ بیٹسمین افراہیم کندن گوڈا اور معظم کندن گوڈا،بیسٹ بولر خرم گوائی اور یوراج موگیراوربیسٹ ڈسپلن پلئیر کے طورپر عمید پٹیل اور درشن نائک منتخب کئے گئے۔ اسی طرح انڈر 16میں سنچری بنانے والے عنیق ، ساحل پٹھان، مستصیم اورمستقیم کو خصوصی انعام سےنوازاگیا۔
تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپرشریک جماعت المسلمین مرڈیشور کے صدر امین سیف اللہ اور مجلس اصلاح وتنظیم کے نائب صدر عتیق الرحمان منیری نے بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی کی کھیل کے میدان میں دی جانے والی خدمات کی ستائش کرتےہوئے کھلاڑیوں سے کہاکہ انہیں جو کچھ یہاں ٹکنک سکھائی جاتی ہے اس کی بہتر مشق کرتےہوئے کھیل کے میدان میں اپنے مستقبل کو سنوارنے کی صلاح دی۔تقریب کی صدارت بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر مولوی عزیز ا لرحمن رکن الدین ندوی نے کی۔ اس موقع پر بھٹکل کے مشہور اتھیلٹک کھلاڑی مدثر ائیکری ،بھٹکل مسلم اسوسی ایشن جدہ کے سابق سکریٹری قمر سعدا، ایڈوکیٹ آفاق کولا، ارشد حسین مرڈیشوری، فوزان آرمار، امیر باشاہ، محمد اعجاز، فیڈریشن کے سابق صدر امتیاز ادیاور،اکیڈمی کے مینجنگ ڈائرکٹر کے ایم وسیم اورڈائر کٹر صفا کے ایم ،مبشرحسین ہلارے ، سمعان بی کے، مختیار احمد اور محمد مدثر وغیرہ موجود تھے۔