ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشن کے متعلم نہال محتشم بیڈمنٹن میں یونیورسٹی بلیو منتخب

بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشن کے متعلم نہال محتشم بیڈمنٹن میں یونیورسٹی بلیو منتخب

Mon, 29 Nov 2021 20:01:49    S.O. News Service

بھٹکل:29؍نومبر(ایس اؤ نیوز)انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشن  بھٹکل کے بی سی اے فائنل میں زیر تعلیم نہال محتشم ، بیڈمنٹن کھیل میں کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے لئے یونیورسٹی بلیو کے طورپر منتخب ہوئے ہیں۔

IMG_20210923_233625_532_remastered.jpgکالج پرنسپال کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مسعود احمد محتشم او ر ملا تحسین کےفرزند نہال محتشم انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشن  بھٹکل کے بی سی اےفائنل میں زیر تعلیم ہیں۔ بیڈمنٹن میں اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتےہوئے یونیورسٹی بلو  کے طورپر منتخب ہوئے ہیں۔

کالج سطح پر کالج کے فزیکل ڈائرکٹر موہن میستا نے ان کی رہنمائی کی تھی۔ نہال محتشم یونیورسٹی بلیو منتخب ہونے پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے عہدیداران ، کالج پرنسپال ، اساتذہ اور فزیکل ڈائرکٹر نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

 


Share: