بھٹکل:05؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے بینگرے اُسیرا انڈسٹریز میں آروگیہ بھارتی بھٹکل ، سینٹ ملاگریس کریڈٹ سوسائٹی کاروار، سادھنا مہیلا وکوٹا بینگرے کے اشتراک سے آیوروید صحت جانچ اور علاج کیمپ کا انعقاد ہوا۔
بنگلورو کے ماہر ڈاکٹر ستیا نارائن بھٹ نے کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام اپنے اطراف اگنے والے چھوٹے موٹے دوائی پودوں کے متعلق جانکاری حاصل کرتے ہیں تو ایک بہتر صحت مند زندگی گزارنا ممکن ہے۔ اُسیرا انڈسٹریز کے مالک ایم ڈی میاتھیو نے پروگرام کی صدارت کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر پانڈورنگا نایک، ڈاکٹر ارچنا، ڈاکٹر ریکھا، شانتی نایک، ڈاکٹر سنیل جتن، رام رتھ، مائیکل ڈیسوزا وغیرہ موجود تھے۔ آر این ایس پالی ٹکنک کے نائب پرنسپال کے مری سوامی نے سب کا استقبال کرتےہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ فرنانڈیز نے نظامت کے ساتھ شکریہ کلمات ادا کئے ۔