ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور میں بائک کی ٹکر سے راہ گیر ہلاک

بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور میں بائک کی ٹکر سے راہ گیر ہلاک

Sat, 19 Dec 2020 10:23:28    S.O. News Service

بھٹکل 19 ڈسمبر (ایس او نیوز) بائک کی ٹکر سے راہ گیر ہلاک ہونے کا واقعہ تعلقہ کے مرڈیشور نیشنل ہائی وے پر جمعہ کو پیش آیا۔ مہلوک کی شناخت  گوّا ہکلو، مرڈیشور کے رہنے والے ایرپّا منجپا نائک (56) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ایرپّا جمعرات شام قریب  6:30 بجے ار این ایس اسپتال کے باہر نیشنل ہائی وے کے کنارے کھڑا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار ہیروہونڈا بائک جس کو  انپّا نائک چلارہے تھے،  تیزی کے ساتھ ا ئرپّا سے ٹکراگئی۔

ایرپا کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر اُڈپی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا مگر جمعہ کی دوپہر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

 


Share: