بھٹکل :15؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز) جماعت المسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری نے پریس ریلیز جاری کرتےہوئے شہر بھٹکل کے شعراء کرام سے درخواست کی ہے کہ وہ جماعت کی اہمیت ، خدمات تعارف پر مشتمل اپنے منظوم تاثرات قلم بند کرتےہوئے جماعت المسلمین بھٹکل کے دفتر جتنی جلد ہوسکے جمع کرائیں۔
پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سے ان شاء اللہ جنوری 2022 میں دو روزہ ثقافتی پروگرام منعقد کئےجائیں گے۔ اس موقع پر نئی نسل کو جماعت المسلمین بھٹکل کی سنہری تاریخ سے واقف کرانےکے لئے مختلف پروگرام ہونگے اس موقع پر جماعت المسلمین بھٹکل کی تاریخ و خدمات اور اس کی محسن شخصیات کی سوانح حیات پر مشتمل سوینیر کااجراء ہوگا۔ سوینیر میں ان منظوم تاثرات کو بھی شائع کرنےکا اہتمام کیاجائے گا۔ اور حسب گنجائش جلسوں میں پڑھے بھی جائیں گے۔ تو شہر بھٹکل کے شعرا ء اپنے منظوم تاثرات جلد ازجلد دفترجماعت میں جمع کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔