ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سے اُڈپی جانے والوں کی سواریوں کو شیرور سرحد پر روکنے کے بعد سماجی کارکن کی مداخلت کے بعدسواریوں کو ملی اجازت

بھٹکل سے اُڈپی جانے والوں کی سواریوں کو شیرور سرحد پر روکنے کے بعد سماجی کارکن کی مداخلت کے بعدسواریوں کو ملی اجازت

Wed, 15 Apr 2020 01:48:31    S.O. News Service

بھٹکل 14/اپریل (ایس او نیوز)   پڑوسی ضلع اُڈپی کو لاک ڈاون کرنے کے بعد  بھٹکل کے کئی مریض جن کا اُڈپی اسپتالوں میں علاج جاری ہے، شیرور سرحد پر روک دینے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اجازت نامہ دکھانے کے باوجود اُڈپی سرحد میں داخل ہونے سے  روکنے  کی واردات پیش آنے کے بعد بھٹکل کے ایک سماجی کارکن کی مداخلت کے بعد اُنہیں اُڈپی میں داخل ہونے کی اجازت دئے جانے کی اطلاع ملی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق علاج کے لئے اُڈپی جانے کے دوران بھٹکل کی کئی سواریوں کو جب شیرور بارڈر پر روکا گیا  تو کئی لوگوں نے  بھٹکل کے معروف سماجی کارکن، جے ڈی ایس لیڈر اور قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے سرگرم رکن عنایت اللہ شاہ بندری سے رابطہ کیا۔

 بتایا گیا ہے کہ  ان لوگوں نے اُڈپی روانہ ہونے سے قبل تعلقہ انتظامیہ سے اُڈپی جانے کا اجازت نامہ (پاس) لے کر روانہ ہوئے تھے، مگر پاس دکھانے کےباوجود اُڈپی پولس نے بھٹکل کی سواریوں کو اپنی سرحد پر داخل ہونے  نہیں دیا جس پر کئی لوگوں نے عنایت اللہ شاہ بندری کو واقعے کی جانکاری دی۔ بتایا گیا ہے کہ عنایت اللہ صاحب  کی مداخلت کے بعد سواریوں کو اُڈپی جانے کی اجازت دی گئی جس پر  لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے  عنایت اللہ شاہ بندری نے بتایا کہ جیسے ہی اُنہیں لوگوں کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ اُن کے پاس ڈاکٹروں کے پاس جانے کا  اجازت نامہ موجود ہے ، اس کے باوجود اُنہیں جانے نہیں دیا جارہا ہے تو انہوں نے فوری اُترکنڑا کے ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر  شیورام ہیبار سے رابطہ کیا اور عوام کو پیش آنے والی دشواریوں سے آگاہ کرایا، عنایت اللہ کے مطابق ہیبار نے فوری طور پر  ضلع کے ڈپٹی کمشنر نیز اُڈپی ڈپٹی کمشنر سمیت ایس پی سے رابطہ کیا جس کے بعد  شیرور بورڈر پر علاج معالجہ کے لئے جانے والی جن سواریوں کو روکا گیا تھا اُنہیں  اُڈپی ضلع میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ عنایت اللہ شاہ بندری نے بعد میں شیورام ہیبار کا شکریہ ادا کیا۔

 عنایت اللہ شاہ بندری کے مطابق   کانگریس پارٹی سے ناراض ہوکر بی جے پی جوائن کرنے والے شیورام ہیبار کے  ساتھ اُن کے دوستانہ تعلقات ہیں اور وہ بہت جلد بھٹکل کے حالات کا جائزہ لینے  بھٹکل  بھی آنے والے ہیں۔


Share: