ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل شمس اسکول میں 23ڈسمبر کو ہوگا ادارہ ادب اسلامی کے زیراہتمام شاندار اُردو مشاعرہ

بھٹکل شمس اسکول میں 23ڈسمبر کو ہوگا ادارہ ادب اسلامی کے زیراہتمام شاندار اُردو مشاعرہ

Thu, 20 Dec 2018 13:15:15    S.O. News Service

بھٹکل 20/ دسمبر(ایس او نیوز) شمس اسکول کے سالانہ جشن کے موقع پر حسب روایت بتاریخ 23دسمبر 2018کو رات ۹ بجے شمس ہائی اسکول گراؤنڈ میں ادارہ ادب اسلامی ہند کا ایک شاندار اردو مشاعرہ منعقد ہوگا جس مدعوبیرونی مہمان شعرائے کرام کے علاوہ مقام میزبا ن شعراء بھی اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے۔ مشاعرے کے دوران جناب سید اشرفؔ برماورکا کلام بھی خوش الحان فنکار پیش کریں گے۔

پریس ریلیز میں دی گئی جانکاری کے مطابق  اس موقع پر ریاست کے نامور اور ادارہ ادب اسلامی کے قدآور شاعر محترم جناب مظہرؔ محی الدین کی مقصدی ادب کے لئے بے لوث خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی تہنیت بھی کی جائے گی۔تمام ادب نواز اور شعروسخن کے شائقین سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔


Share: