بھٹکل، 11؍نومبر(ایس او نیوز) الجامعہ اسپورٹس سینٹر، جامعہ آباد بھٹکل کے زیر اہتمام بروز جمعرات5 نومبر کو جامع مسجد سیدنا ابراہیم میں جلسہ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد ہوا جس میںمہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے مولانا انصار مدنی نے خصوصیات نبی کے موضوع پر دلچسپ معلومات فراہم کی اور عوام سے درخواست کی کہ سیرت کے پیغام کو سمجھ کر اسے اپنی زندگی کا نصب العین بنائے۔
امام جامع مسجد تیگن گنڈی مولانا اسحاق ندوی نے کہا کہ سیرت کا اجلاس صرف رسمی طور پر نہ ہو بلکہ عملی زندگی میں بھی سیرت کی جھلک نظر آنی چاہیے۔
امام و خطیب جامع مسجد سیدنا ابراہیم "مولانا اسماعیل ڈانگی ندوی" نے معجزاتِ نبوی پر مختصر گفتگو کی جبکہ اقبال بنگالی (سکریٹری مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی) نے سیرت کا اجلاس منعقد کرنے پر الجامعہ اسپورٹس سینٹر کو ڈھیروں مبارکباد پیش کی۔
ربیع الاول کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اس جلسے کا آغاز حافظ شہنواز ڈڈّی کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، فائق ملا نے اپنی سریلی آواز میں حمد پیش کی جبکہ "نوید پوتکار" نے اپنی مسحورکن آواز میں دربارِ رسالت میں نعت پاک پیش کی۔
پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے حافظ جمال حسین نے صدارتی خطاب میں کہا کہ آپ ﷺ کی زندگی ہمارے لئے نمونہ ہےاور ہمیں آپﷺ کی زندگی کے ہر ایک لمحے کی نقل اُتارنی ہے۔ الجامعہ اسورٹس سینٹر کے صدر جناب یوسف ملا کے ہاتھوں مہمان خصوصی کی خدمت میں مومینٹو پیش کیا گیا، عبد الخالق ندوی نے نظامت کے فرائضنے انجام دئے۔ تقریباً رات 10:30 بجے مہمان خصوصی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔