ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں ایک شخص پر چاقو سے ہوئے حملہ میں تین گرفتار

بھٹکل میں ایک شخص پر چاقو سے ہوئے حملہ میں تین گرفتار

Wed, 11 Mar 2020 20:47:43    S.O. News Service

بھٹکل:11؍مارچ(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے کائی کنی میں 4فروری کو ایک شخص پر ہوئے چاقو حملے معاملے کے متعلق مرڈیشور پولس نے  بدھ کو تین لوگوں کو گرفتارکیا ہے۔

گرفتارشدگان  کائی کنی جنتا کالونی تیرن مکی کے مکین دیپک راجو نائک اور گوپال تمپا موگیر کی حیثیت سے کی گئی ہے جنہیں  پولس نے بھٹکل کی جے ایم ایف سی عدالت میں پیش کیا ۔ جہاں عدالت نےانہیں 23مارچ تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ گرفتارشدگان میں سے ایک نابالغ ہونے کی وجہ سے  بچہ کے خصوصی جرائم جیل میں  بھیجا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 4فروری کو مقامی ناگپا عرف سنتما ناگپا نائک پر چاقو سے حملہ کیاگیا تھا، معاملے میں 7سے زائد لوگ ملوث ہونے کا الزام عائد کرتےہوئے مرڈیشور پولس کو شکایت دی گئی تھی۔


Share: