ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے لئے مسلم مرچنٹس ایسوسی ایشن نے اسسٹنٹ کمشنر کو دیا میمورنڈم

بھٹکل میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے لئے مسلم مرچنٹس ایسوسی ایشن نے اسسٹنٹ کمشنر کو دیا میمورنڈم

Wed, 22 Jul 2020 12:45:52    S.O. News Service

بھٹکل،22؍جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل مسلم مرچنٹس ایسو سی ایشن نے آج اسسٹنٹ کمشنر کے نام ایک میمورنڈم دیا جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ پچھلے دنوں سے دوپہر 2بجے کے بعد لاگو ہونے والا لاک ڈاؤن ختم کیا جائے۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ بازار کھلنے میں ہی صبح کے دس اور گیارہ بج جاتے ہیں۔ اور دوپہر 2بجے دکانیں بند کرنی پڑتی ہیں۔ ایسے میں کاروباری حضرات کا بڑا نقصان اٹھا نا پڑرہا ہے۔ ویسے بھی پچھلے کچھ عرصے سے مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ دکانداروں کو بڑا خسارا ہوا ہے اور معاشی طور پر بڑے کٹھن دور سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ پھر اب جزوی لاک ڈاؤن کی وجہ سے تجارت کا وقت نہیں مل رہا ہے اور اس سے دوہری مار پڑ رہی ہے۔ لہٰذا عوام اور کاروباری حضرات کے مفاد کو دیکھتے ہوئے یہ جزوی لاک ڈاؤن بھی ختم کیا جائے۔ 

میمورنڈم دینے سے قبل جانب ثناء اللہ گوائی نے اسے پڑھ کرسنایا۔ اس موقع پر بھٹکل مسلم مرچنٹس ایسوسی ایشن کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔


Share: