ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں نابالغہ کے ساتھ عصمت دری؛ لڑکی حاملہ؛ ملزم فرار

بھٹکل میں نابالغہ کے ساتھ عصمت دری؛ لڑکی حاملہ؛ ملزم فرار

Thu, 28 Nov 2019 09:54:38    S.O. News Service

بھٹکل 28/نومبر (ایس او نیوز)  نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کرکے اُسے حاملہ بناکر ایک شخص کے  فرار ہونے کی واردات بھٹکل تعلقہ کے حنیف آباد میں پیش  آئی ہے جس کے تعلق سے بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا  گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اُترپردیش  کا  ساحل نامی  کوئی شخص متاثرہ لڑکی کے گھر کے قریب ہی   مزدوری کرتا تھا، پولس تھانہ میں درج شکایت کے مطابق جب اُسے پتہ چلا کہ لڑکی کے گھر پر کوئی موجود نہیں ہے اور وہ اکیلی ہے  تو اُس نے  گھر میں داخل ہوکر لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی۔

واقعہ اُس وقت سامنے آیا جب لڑکی کا بڑھتا پیٹ دیکھ کر والدین متفکر ہوگئے  اور اسپتال پہنچ کر جانچ کرائی، جس سے پتہ چلا کہ لڑکی حاملہ ہے۔   حاملہ ہونے کی بات معلوم ہوتے ہی ساحل روپوش ہوگیا ہے۔

میڈیکل رپورٹ  ملتے ہی والدین مضافاتی پولس تھانہ پہنچے اور واقعے کی جانکاری دی اور  پولس نے پوکسو ایکٹ کے تحت ساحل نامی شخص کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔  پولس مزید چھان بین کررہی ہے اور ساحل کی تلاش میں ہے۔


Share: