ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں کامن سرویس سنٹر کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ لے کر حکومت کو میمورنڈم سونپاگیا

بھٹکل میں کامن سرویس سنٹر کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ لے کر حکومت کو میمورنڈم سونپاگیا

Tue, 05 Jan 2021 19:37:14    S.O. News Service

بھٹکل:5؍جنوری (ایس اؤ نیوز)ریاست بھر  میں کامن سرویس سنٹر اکاؤنٹس کو روک دیاگیا ہے، جس کے نتیجےمیں عوامی خدمات کو انجام دینے میں دقتیں پیش آرہی ہیں، اس کے علاوہ سرویس سنٹر میں کام کرنےو الے وی ایل ای (ولیج لیول اینٹرپرنیر ) بھی مشکلات  کا سامنا کررہےہیں، حکومت فوری طوری مسائل پر توجہ دیتے ہوئے حل کرنےکامطالبہ لےکر بھٹکل  تعلقہ کامن سرویس سنٹر (وی ایل ای ) کے مزدوروں نے تحصیلدار کی معرفت حکومت کو میمورنڈم سونپا۔

حکومت کرناٹکا کے اہم منصوبے سیواسندھو کے ذریعے عوام کو قریب 67محکمہ جات کی 675خدمات مہیا کرائی جاتی ہیں۔ جس کے نتیجےمیں عوام کا سرکاری دفاتر کا چکر لگانے میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ہر ایک دیہات میں ہم نے خود اپنے خرچے پر خدمات انجام دےرہےہیں، کورونا جیسے سخت مشکل حالات میں بھی سرکار ی اصولوں کی پیروی کرتےہوئے عوامی خدمات انجام دی ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیوپار پر بڑی مار پڑی ہے، معاشی طورپر کمزور ہوگئےہیں، کچھ دن پہلے سیوا سندھو منصوبے کو پوری طرح روک دیاگیا ہے، اس کے بعد چند خدمات کی بحالی کی بھی گئی مگر ابھی تک ہمیں میسر نہیں ہیں۔ اس پر مزید یہ کہ ریاست بھر میں سی ایس سی اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ فوری رقم ادائیگی کے لئے اکاؤنٹس بلاک کئے جانے سے ریاست بھر کے وی ایل ای مزدوروں کے لئے کئی مسائل کھڑے ہونے کا میمورنڈم میں تذکرہ کیاگیا ہے۔ بھٹکل تحصیلدار ایس روی چندر نے میمورنڈم وصول کیا۔ راجیش نائک، موہن دیواڑیگا، دیویندر نائک، سبھاش نائک، آنند نائک شرالی، ناگراج موگیر ، راگھویندر شرالی وغیرہ موجود تھے۔


Share: