ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں کوآپریٹیو صدور، ڈائرکٹرس کے لئے ریاستی سطح کے تربیتی کیمپ کا افتتاح  

بھٹکل میں کوآپریٹیو صدور، ڈائرکٹرس کے لئے ریاستی سطح کے تربیتی کیمپ کا افتتاح  

Sat, 28 Jan 2017 18:24:40    S.O. News Service

بھٹکل:28/جنوری  (ایس او نیوز) اتر کنڑا ضلع میں اقتصادی بینکوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پٹن کو آپریٹیو بینک بھی بہتر خدمات انجام دینے کا ضلع کو آپریٹیو بینک سنگھا کے اسسٹنٹ رجسٹرار جی ایس پرکاش نے خیال ظاہر کیا۔

و ہ یہاں کرناٹکا ریاستی کو آپریٹیو مہا منڈل بنگلورو، اترکنڑا ضلع کو آپریٹیو یونین کمٹہ کے اشتراک سے بھٹکل اربن بینک کے اے کے حافظکا میموریل ہال میں ضلع کو آپریٹیو بینکوں کے صدور، ڈائرکٹرس کی خصوصی تربیتی کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ بھٹکل اربن بینک کے صدر عبدالمجید چوگلے، انکولہ اربن بینک کے نائب صدر راجیندر شامبا شٹی نے موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ ضلع یونین کے صدر وی این بھٹ نے پروگرام کی صدارت کی۔ آربی آئی کے موظف اسسٹنٹ جنرل مینجر کے ایس مہا دیوسوامی ، شیموگہ کے بی اے مہا دیوپا نے مقالہ پیش کیا۔ بھٹکل اربن بینک کے جنرل مینجر ایس اے رزاق نے استقبال کیا تو اے جی ایم سبھاش شٹی نے شکریہ اداکیا۔ یونین کے ہالپا نے نظامت کی۔


Share: