بھٹکل 4 فروری (ایس او نیوز) بھٹکل میں کوسموس کے زیراہتمام دو روزہ کبڈی ٹورنامنٹ کا آغاز شاندار پیمانے پر بدھ شام کو ہوا، فلڈ لائٹ کبڈی ٹورنامنٹ میں آج جمعرات 12 بجے تک آٹھ میچس مکمل ہوچکے تھے، جس میں آٹھ ٹیمیں اگلے مرحلے کے لئے کولیفائی کرگئی ہیں تو آٹھ ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔
ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے مہمان خصوصی سعودی عربیہ کے معروف بزنس مین اور جدہ جماعت کے سرگرم رکن قمر سعدا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک وقت تھا کہ جب تمام لڑکے فٹ ہوا کرتے تھے صحت مندرہتے تھے، کیونکہ ہمارے بچپن میں بھٹکل کی گلی گلی میں کبڈی کھیلا جاتا تھا، اُس وقت ہم لوگ گلی ڈنڈا، لوگوری اور گولیوں کا کھیل عام تھا مگر آج کل نوجوان اُن کھیلوں کو چھوڑ کر موبائل میں مصروف رہتے ہیں اور رہی سہی کسر فاسٹ فوڈ کھاکر صحت بگاڑ رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو کئی نصیحتوں سے بھی نواز۔
مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے نائب صدرعتیق الرحمن مُنیری نے اپنے خطاب میں نوجوانوں اور کھلاڑیوں کو متحد ہوکر اور آپسی بھائی چارگی کے ساتھ کھیل کو کھیل سمجھ کر کھیلنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو ڈسپلن قائم کرنے اور وقت کی پابندی کرنے کی بھی تاکید کی۔
اس موقع پر مرحوم ضیاء اللہ شابندری کے اوصاف بیان کرتے ہوئے اُس کے حق میں مغفرت کی دعا کی گئی اس موقع پر ضیاء کے نام تہنیت بھی پیش کی گئی اور موقع پر موجود اُن کے بڑے بھائی اسماعیل شاہ بندری نے تہنیت کو قبول کیا۔ پروگرام میں کوسموس کے دیگر سابق کھلاڑیوں کی بھی تہنیت کرتے ہوئے اُن کی شال پوشی کی گئی۔
بدھ بعد نماز عشاء کوسموس بی اور الایمان کے درمیان پہلے میچ سے ٹورنامنٹ کی شروعات ہوئی، رات بارہ بجے سے پہلے کھیل کو بند کیا گیا، جبکہ آج جمعرات صبح دس بجے سے دوبارہ میچس کھیلے گئے اور دوپہر کی اذان سے پہلے ہی میچس بند کردئے گئے۔اب تک پہلے راونڈ کے جملہ 8 میچس اختتام کو پہنچ چکے ہیں جن کی تفصیلات اس طرح ہے:
کوسموس بی بمقابلہ الایمان ۔۔۔۔ کوسموس بی نے جیت درج کی۔
سن شائین اے بمقابلہ الفلاح ۔۔۔۔ سن شائن اے نے جیت درج کی۔
کوسموس اے بمقابلہ مریم علی۔۔۔ کوسموس اے نے جیت درج کی۔
اسداللہ بمقابلہ رویل ۔۔۔۔ اسداللہ نے جیت درج کی۔
لائن بمقابلہ الفتح۔۔۔ لائن نے جیت درج کی۔
انفا بمقابلہ عثمانیہ۔۔۔۔ انفا نے جیت درج کی۔
سلطانی اے بمقابلہ لبیک بی۔۔۔ لبیک بی نے جیت درج کی۔
آزاد بمقابلہ سلطانی بی ۔۔۔ آزاد نے جیت درج کی
دوپہر ڈیڑھ بجے سے پھر میچس کھیلے جائیں گے، پہلا میچ مون اسٹار اور لائن بی کے درمیان، دوسرا لبیک نوائط اور شاہین مخدوم کے درمیان اور تیسرا الہلال اور سن شائین بی کے درمیان کھیلے جائیں گے، جس کے ساتھ ہی کبڈی ٹورنامنٹ کا پہلا راونڈ ختم ہوگا۔
پہلے راونڈ کے میچس بے حد دلچسپ رہے اور ٹیموں کے درمیان کانٹے کی ٹکر دیکھی گئ۔ اب دوسرے راونڈ کے میچس مزید دلچسپ ہونے کی توقع ہے، جبکہ دیر رات کو ٹورنامنٹ کا فائنل بھی ہوگا۔ میچس کےدوران اسٹڈیم کچا کچ بھرا ہوا تھا اور بالخصوص رات کو اسٹڈیم میں پاوں دھرنے کی جگہ نہیں تھی، مگر آرگنائزر ٹیم کے والنٹیرس بے حد متحرک نظر آرہے تھے۔
خیال رہے کہ ٹورنامنٹ کے میچس ساحل آن لائن پر لائیو ٹیلی کاسٹ کئے جارہے ہیں۔ میچس سے لطف اندوز ہونے کے لئے ساحل آن لائن کے اس چینل کو پہلی فرصت میں سبسکرائب کریں:http://youtube.com/sahilonline
دوپہر کے بعد شروع ہونے والے میچس کے لائیو نشریات کے لئے اس لنک پر کلک کریں: